Advertisement

سلمان بٹ کے پاس کارکردگی دکھانے کا پہلا اور آخری موقع۔۔ پاکستان سپر لیگ کی کس ٹیم میں شامل کر لیا گیا؟ جانئے

Advertisements

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے زخمی کپتان محمد حفیظ کی جگہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کو سکواڈ میں شامل کرلیا ہے ۔ محمد حفیظ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے ،انہیں انگوٹھے کی سرجری کروانی ہوگی اور وہ کم از کم 4ہفتے کرکٹ کے میدانوں سے دور رہیںگے جس کے باعث وہ بقیہ پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں ۔

محمد حفیظ کی انجری کے سبب لاہور قلندرز نے سلمان بٹ کو اپنے سکواڈ میں شامل کرلیا ہے، سلمان بٹ2010ءکے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے مرکزی کردار تھے جن پر آئی سی سی کی جانب سے بھی پابندی عائد کی گئی تھی ،یہ سلمان بٹ کا پہلا پی ایس ایل سیز ن ہوگا،34سالہ سلمان بٹ اب تک پاکستان کے لیے 33ٹیسٹ ، 78ون ڈے اور 24ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں ،محمد حفیظ کی انجری کے سبب جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیئرز اب پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے کپتان ہوں گے،لاہور قلندرز جمعے کو شارجہ میں ملتان سلطانز کا سامنا کریں گے جب کہ ہفتے کو اسی وینیو پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مد مقابل ہوں گے ۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگیا ہے ، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائے گی۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings