Advertisement

سعودی عرب نے پاکستان کو آئی ایم ایف سے بھی زیادہ بڑا مالیاتی پیکج دینے کی پیش کش کردی

Advertisements

سعودی عرب نے پاکستان کو آئی ایم ایف سے بھی زیادہ بڑا مالیاتی پیکج دینے کی پیش کش کردی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران 10 ارب ڈالرز کا مالیاتی پیکج دینے کا باقاعدہ اعلان کیا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب پاکستان کے لیے ایک بڑا مالیاتی پیکیج مہیا کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے جس کے ذریعے مشکلات کی شکار پاکستانی معیشت کو سہارا ملے گا۔

اس حوالے سے معاملات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران طے پائیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی سفیر کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو بڑے وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کے وزیراعظم ہاؤس میں قیام کا امکان ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے قبل ان کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق محمد بن سلمان کی سیکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کے ڈاکٹرز کی ٹیم اور ان کے دورے کی کوریج کے لیے سعودی میڈیا کا وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ اسلامی فوجی کے اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کی سربراہی میں وفد بھی پاکستان کے 2 روزہ دورے پر ہے جو پاکستان کی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریگا۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings