Advertisement

سعودی عرب میں تعینات سفیر نے 2107پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

Advertisements

اپنے ایک بیان میں راجہ علی اعجاز نے بتایا کہ وہ پاکستانیوں کی رہائی کیلئے سعودی عرب کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ دفتر خارجہ میں بھی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں جبکہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے سلسلے میں جدہ میں سعودی وزارت داخلہ کے حکام سے بھی ملاقات ہوگی۔ انہوں نے کہا امید ہے کہ 2107 قیدی جلد رہا ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کے دوران مملکت میں معمولی جرائم میں قید 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے یہ اعلان وزیرا عظم عمران خان کی خصوصی درخواست پر کیا تھا۔

ایک ٹی وی چینل نے خبر چلائی تھی کہ شہباز شریف نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست جمع کرائی ہے۔ اس خبر پر رد عمل دیتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے ایسی خبروں کی تردید کردی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک ٹی وی چینل نے من گھڑت خبر چلائی۔ یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد ، من گھٹ اور شرانگیزی پر مبنی ہے ۔ ملک احمد خان نے کہا کہ اس خبر سے مقبول ترین عوامی سیاسی جماعت کو شدید دھچکا پہنچا۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings