Advertisement

سعودی عرب اور چین کے کامیاب دوروں کے بعد وزیراعظم عمران خان اس ماہ کس تیسرے ملک کا دورہ کرنیوالے ہیں؟اعلان کر دیا گیا

Advertisements

وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب اور چین کے بعد رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ملائیشیا کا دورہ کرینگے، اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ سعودی عرب اور چین کے بعد اب ان کے تیسرے ملک ملائیشیا کے تین روزہ دورے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ عمران خان رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ملائیشیا کیلئے روانہ ہونگے۔ دورہ ملائیشیا کے دوران وزیراعظم عمران خان کاروباری برادری اورسرمایہ کاروں سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم ملائیشین سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دورا پاکستانی برادری سے بھی خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کا دورہ وہاں کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی دعوت پرکر ینگے ۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings