Advertisement

سری دیوی کی موت کی وجہ انکے اپنے ہی شوہر نکلے، وفات سے قبل بونی کپورنے کیا کام کئے تھے،سری دیوی کے چچا کے تہلکہ خیز انکشافات

Advertisements

بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ آنجہانی سری دیوی کے انکل نے ان کی موت سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے مرنے کی اصل وجہ بتا دی۔بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ آنجہانی سری دیوی نے جہاں حقیقی اداکاری اور حسن کی وجہ سےاپنے چاہنے والوں کے دلوں پر راج کیا وہیں ان کے دنیا فانی سے بچھڑ جانے کا غم مداحوں سے بھلائے نہیں بھول رہا لیکن اب ان کے انکل نے سری دیوی کے مرنے کی اصل وجہ بتا دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیوی کے انکل وینو گوپال ریڈی نے سری دیوی کی موت سے

متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر بونی کپور کے مالی خسارے کی وجہ سے خاصی پریشان تھیں اور اسی مالی خسارے کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے دوبارہ سلور اسکرین پر آنے کا فیصلہ کیا تھا۔وینو گوپال ریڈی نے انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ بونی کپور کو اپنی کئی فلموں میں بہت نقصان ہوا تھا جس کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے سری دیوی کی جائیداد اور زیورات بھی بیچ دیئے تھے جس کا سری دیوی کو دکھ تھا اور اسی دکھ کو سینے میں لئے وہ ہم سب کو تنہا چھوڑ کر دنیا فانی سے چلی گئیں۔واضح رہے کہ سری دیوی دبئی میں بھانجے کی شادی کی تقریب میں شریک تھیں جہاں 24 فروری کووہ ہوٹل کے باتھ ٹب میں ڈوب کرہلاک ہوگئی تھیں۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings