Advertisement

سرفراز احمد اور ڈیرن سیمی آمنے سامنے۔۔پشاور زلمی نے فائنل سے قبل ایسی خواہش کا اظہار کردیا جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کسی صورت قبول نہیں

Advertisements

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے درمیان ٹرافی کی تقریب رونمائی میں دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ڈیرن سیمی نے سرفراز احمد سے کہا کہ آج ٹرافی تم اٹھاﺅ کل میں اٹھاﺅں گا۔ سرفراز احمد نے زلمی کے کپتان کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہاکہ یہ ٹرافی آج بھی ہم اٹھائیں گے اور کل بھی ہم ہی اٹھائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ4 کی ٹرافی نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں پہنچا دی گئی جہاں مختصر تقریب رونمائی بھی ہوئی،تقریب رونمائی کے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے میڈیا سے بات چیت بھی کی۔ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پورے پی ایس ایل میں اچھی کرکٹ کھیلی لیکن ہمارے پاس بھی اچھے پلیئرز ہیں اور ہماری باﺅلنگ بھی پہلے روز سے اچھی رہی ہے۔

زلمی کے کپتان نے کہا اگر پہلے بلے بازی کی تو کوشش کریں گے کہ بڑا سکور کریں، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو یہاں فائدہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض اور حسن علی بہت اچھی باﺅلنگ کرتے ہیں اور یہ دونوں پاکستان کے لیے بھی مفید ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سپنرہو یا فاسٹ باﺅلر ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمارے پلیئرز بلاخوف کھیلیں گے۔

سیمی نے کہا کہ میرے لیے ذاتی پرفارمنس سے زیادہ اہم ٹیم کی کارکردگی ہے، حسن علی اور وہاب ریاض کی جوڑی ہمارے لیے بہت اہم ہے۔پشاور زلمی کے کپتان نے کہا کہ لیگ میں بولنگ کا معیار بہت اعلیٰ ہے، یہ کہنا غلط ہوگا کہ پی ایس ایل سے بیٹسمین نہیں مل رہے۔ادھرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کوئٹہ کے ٹاپ فائیو پلیئرز کی کارکردگی بہت عمدہ ہے، شین واٹسن پورے ٹورنامنٹ میں اچھا پرفارم کرتے رہے ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ تیسری مرتبہ فائنل کھیل رہے ہیں، اس بار ہم پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور کوشش کریں گے اس بار ہم ٹرافی اٹھائیں۔گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے کہا کہ زلمی کی باﺅلنگ لائن بہت مضبوط ہے ،کوشش کریں گے ٹف ٹائم دیں، ہمارے کھلاڑی شین واٹسن اور عمر اکمل دونوں میچ ونر ہیں اور فارم میں ہیں، شین واٹسن اکیلے ہی میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، واٹسن سے مخالف ٹیم ڈرتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ٹاپ کے پلیئرز کو رنز کرنا پڑیں گے، تب ہی اچھا سکور کھڑا کر سکتے ہیں۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings