Advertisement

سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے تنگ پاکستانیوں کی پریشانی ختم!! وزیر خزانہ اسد عمر نے انتہائی شاندار اعلان کردیا

Advertisements

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرکی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے گیس لوڈشیڈنگ کا مینجمنٹ پلان موخر کرتے ہوئے 2 کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ گیس کی یومیہ فراہمی کی منظوری دی ہے ،ْپی آئی اے کیلئی17 ارب روپے بھی فراہم کئے جائیں گے۔گیس کی ممکنہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے لوڈ مینجمنٹ پلان موخر کر دیا گیا تاہم اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 کروڑ 20 لاکھ یومیہ گیس فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر خزانہ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں پی آئی اے کا معاملہ بھی زیر غور آیا جس کے بعد 17 ارب کے فنڈز منظور کئے گئے۔اجلاس میں ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیر سے متعلق امور بھی زیر غور آئے تاہم گیس فراہمی کے حوالے سیسوئی سدرن برتسم فیلڈ سے ایک کروڑ مکعب فٹ یومیہ اورسوئی نادرن کو ڈھوک حسین گیس فیلڈ سے ایک کروڑ 20 لاکھ مکعب فٹ گیس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings