Advertisement

سرحد پر پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی۔۔ دُشمن کے پرخچے اُڑا دیئے گئے

Advertisements

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارتی فورسز نے ایل اوسی پرلیپہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کردی، جس کے نتیجہ میں 4 شہری شدید زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پرلیپہ سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کردی۔

بھارتی فورسز نے شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 شہری شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پاک فوج نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا ۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ظہیر، ناصر، شوکت اور منیر شامل ہیں۔ زخمی شہریوں کا تعلق بجلدار اور بٹلیاں گاؤں سے ہے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings