Advertisement

سراج رئیسانی شہید کے بیٹے جمال رئیسانی نے بھارتی آرمی چیف کو منہ توڑ جواب دیدیا، ایسا اعلان کر دیا کہ بھارتیوں کے پسینے چھوٹ جائیں

Advertisements

بھارتی آرمی چیف کی گیڈر بھبکیوں پر حکومتِ پاکستان اور پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے اور دیگر پاکستانی بھی اپنا اپنا ’حصہ‘ ڈالنے میں مصروف ہیں مگر ایسے میں مستونگ بم دھماکے میں شہید ہونے والے سراج رئیسانی کے بیٹے جمال رئیسانی نے ایسا اعلان کر دیا ہے کہ بھارتیوں کے پسینے چھوٹ جائیں گے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”بھارت پاکستان کا ازل سے دشمن ہے جو کبھی مذاکرات کے ذریعے معاملات حل ہوتا نہیں دیکھنا چاہتا، میرے گھر سے دو جنازے بھارت کی وجہ سے اٹھے اور ابھی تک یہ سلسلہ جاری ہے، ہم بھارت کیساتھ 70 سالوں سے محاذ جنگ پر ہیں۔ جب تک بلوچ زندہ ہیں کشمیر کے حصول کیلئے جنگ جاری رہے گی۔ “

واضح رہے کہ سراج رئیسانی پاکستان میں عام انتخابات سے مستونگ میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ وہ محب وطن پاکستانی تھے جو کھل کر بھارت کیخلاف اپنے خیالات کا اظہار کرتے تھے جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی چند تصاویر بھی موجود ہیں جن میں انہیں بھارت کے جھنڈے پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings