Advertisement

سبز مرچیں کھانے کا وہ فائدہ جو آپکو آج سےپہلے معلوم نہیں ہوگا!جان کر آپ انہیں ثابت ہی چبانا شروع کر دیں گے

Advertisements

سبز مرچیں مشرقی کھانوں کی شان ہیں اور صدیوں سے ہمارے پکوانوں میں ان کا استعمال جاری ہے۔آپ بھی یقینا ان کے چٹ پٹے ذائقے کو پسند کرتے ہوں گے لیکن ان کے ڈھیر سارے طبی فوائد بھی ہیں۔سبز مرچ کے فوائد کی فہرست یوں تو بہت طویل ہے لیکن ان میں سے کچھ اہم ترین فوائد خصوصاً قابل ذکر ہیں۔ سبز مرچ کا استعمال ناک کی جانب دوران خون میں اضافہ کرتا ہےجس کے نتیجے میں نزلہ و زکام کی کیفیت میں کافی افاقہ محسوس ہوتا ہے۔ ہری مرچ درد کیکیفیت میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے کیونکہ اس کے استعمال سے جسم میں حرارت پیدا ہوتیہے جو درد کے احساس کو کم کرتی ہے۔یہ وٹامن سی کا بھی خزانہ ہے۔ اس میں موجود وٹامن سی کو محفوظ رکھنے کیلئے اسی ٹھنڈی جگہ پر رکھنا چاہیے۔ دھوپ اور حرارت سے وٹامن سی ضائع ہوجاتا ہے۔ہری مرچ کھانے سے جسم میں اینڈورفن مادے کا اخراج ہوتا ہے جو کہ ذہنی پریشانی اور دباؤ کے مسائل سے نجات دلاتا ہے اور چڑچڑے پن کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بھی ہری مرچ بہت مفید بتائی جاتی ہےکیونکہ یہ خون میں شوگر کے لیول کو متوازن کرتی ہے۔

اگر آپ آئرن کی کمی سے بچنا چاہتے ہیں تو ہری مرچ کو اپنی خوراک کا حصہ بنالیں۔ یہ آئرن کا قدرتی ذریعہ ہے اور بصارت کیلئے بھی مفید سمجھی جاتی ہیں۔ہری مرچ میں بیکٹیریا کا خاتمہ کرنے والے مادے بھی بکثرت پائے جاتے ہیں لہٰذا جلد کے انفیکشن میں اس کا استعمال مفید ہے۔ اگر جسم پر خراش یا زخم لگنے کی صورت میں خون بہت زیادہ خارج ہوتا ہےتو ہری مرچوں کو کھانے کا حصہ بنانا چاہئیے کیونکہ ان میں موجود ’وٹامن کے‘ اس مسئلے سے نجات دلاتا ہے۔ ہری مرچ میں ایک مخصوص اینٹی آکسیڈنٹ مادے بیٹا کیروٹین کی بھی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ مادہ دل اور دوران خون کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔اور اسی طرح ہری مرچ میں پایا جانے والا ’وٹامن اے‘ بھی ہمارے جسم کے لئے کئی طرح کے فوائد رکھتا ہے۔ یہ خصوصاً ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط کرتا ہے

Advertisement

Source dailyausaf.com
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings