Advertisement

سابق اعلیٰ عہدیدار 50 کروڑ روپے واپس کرنے پر تیار ہو گیا، یہ شخص شہباز شریف کے اہل خانہ میں سے کسے کروڑوں روپے دیتا رہا، حیران کن انکشاف

Advertisements

پنجاب کا سابق اعلیٰ عہدیدار نوید اکرام رہائی کے بدلے 50 کروڑ روپے حکومت کو واپس کرنے پر تیار ہو گیا، شہباز شریف کے داماد علی عمران کو کرپشن کی رقم سے 13 کروڑ روپے دیے گئے، ڈی جی نیب کے مطابق نوید اکرام نے پنجاب پاور کمپنی میں 23 کروڑ روپے کی کرپشن کی جبکہ ایرا میں 20 کروڑ سے زائد رقم کی کرپشن کی گئی۔ اس کے علاوہ اس افسر نے پارک اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی میں بھی تعیناتیوں کے دوران ساڑھے تین کروڑ روپے کی کرپشن کی۔

ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہشہباز شریف کے داماد کو انہی پیسوں میں سے 13 کروڑ ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے گئے۔ یہ رقم سرکاری چیکوں کے ذریعے ان کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی، نوید اکرام پلی بارگین کے ذریعے رہا ہو چکے ہیں۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings