Advertisement

زینب کے والد نے نواز شریف اور مریم نواز سے ملنے سے انکار کر دیا۔۔ملاقات کیلئے بڑی شرط سامنے لے آئے

Advertisements

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز زینب کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے قصور روانہ، والد نے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اوران کی صاحبزادی مریم نواز آج اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے زینب کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے قصور روانہ ہو گئے ہیں مگر دوسری جانب زینب کے والد محمد امین نےسابق

وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک میری بچی کو انصاف نہیں ملتا میں نواز شریف سے ملاقات نہیں کروںگا۔ دوسری جانب میڈیا اور سوشل میڈیا پر آنیوالی خبروں جن میں کہا گیا تھا کہ حکومت زینب کے والد پر دبائو ڈال رہی ہے کی تردید کرتے ہوئےمحمد امین نے کہا کہ مجھ پر دبائو ڈالے جانے کی خبریں درست نہیں مجھ پر کسی قسم کا دبائو نہیں ڈالا جا رہا۔

Advertisement