Advertisement

زینب کی والدہ نے عمرہ پر جانے سے پہلے اس کیساتھ کیا وعدہ کیا تھا؟

Advertisements

معصوم زینب کے قتل نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور زینب جیسی کلیوں کو مسلنے والے درندوں کیخلاف ایک طرح سے مہم شروع ہو چکی ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔
زینب تو اس دنیا سے چلی گئی لیکن والدین کیلئے پیچھے کچھ ایسی یادیں چھوڑ گئی ہے جن کے سہارے وہ اپنی لخت جگر کو یاد کرتے رہیں گے اور اسی طرح زندگی تمام کریں گے۔
زینب کی والدہ نے نجی ٹی وی چینل کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے دل گرفتہ انکشاف کیا تو سب کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ والدہ نے بتایا کہ وہ عمرہ پر جانے والے تھے تو ننھی زینب نے بھی ساتھ جانے کی ضد کی جس پر اس کیساتھ وعدہ کیا کہ اس مرتبہ مجھے جانے دو، اگلی مرتبہ آپ کو ساتھ لے کر جاﺅں گی۔
والدہ نے بھی یہ کہا کہ میں نے یہ دعا ضرور مانگی تھی کہ تیرے گھر کو دیکھنے کیلئے آئی ہوں، مجھے صبر عنایت فرما مگر مجھے یہ نہیں معلوم تھا کہ بچی کی موت پر صبر کرنا ہو گا۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings