Advertisement

زینب نہیں بچ سکی سائرہ کو تو بچا لو ،دکھی ماں فریاد لے کر قصور پہنچ گئی

Advertisements

لاہور کے علاقے ڈیڈیاں روڈ کی رہائشی والدہ بھی اپنی فریاد لے کر زینب کے گھر قصور پہنچ گئی جس کی فریاد یہ ہے کہ میرے علاقے کی بااثر شخصیت نے میری بیٹی سائرہ کو اغواہ کر رکھا ہے جنہیں با زیاب کروانے کے لئے حکومت اس کی مدد کرئے ۔تفصیلات کے مطابق سائرہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ڈیڈیاں والا کے رہائشی رانا امین کا فون آیا کہ اگر آپ لوگ آپنی بچی سائرہ کو لینا چاہتے ہیں تو آپ مجھے ڈیڑھ لاکھ روپے دے دیں ہم آپ کی بیٹی آپ کے حوالے کر دیں گے ۔
جبکہ سائرہ کی دکھیاری والدہ کا کہنا کہ ہم غریب لوگ ہیں ہم ڈیڑھ لاکھ روپے ان کو نہیں دے سکتے لہذا سائرہ کو بازیاب کروانے میں ہماری مدد کی جائے ۔سائرہ کے والدین بھی زینب کے والدین کی طرح غم سے نڈھال ہے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں

Advertisement