Advertisement

زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کو سرعام پھانسی کس جگہ دی جائے! زینب کی والدہ نے حکومت کے سامنے نیا مطالبہ رکھ دیا

Advertisements

زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کے گذشتہ روز ڈیتھ وارنٹس جاری کیے گئے۔ عمران علی کے ڈیتھ وارنٹس جاری ہونے اور پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد زینب کی والدہ بھی میدان میں آگئیں۔ زینب کی والدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ جس جگہ سفاک مجرم نے میری بچی کو قتل کیا اُسی جگہ مجرم کو سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مجرم کو اس گھناؤنے فعل کے لیے سر عام ہی پھانسی ملنی چاہئیے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل زینب کے والد امین انصاری نے بھی مجرم کو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد زینب کے والد امین انصاری نے مجرم کو سر عام پھانسی دینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ۔ سپریم کورٹ میں زینب کے والد امین انصاری نے درخواست دائر کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ مجرم کو سر عام پھانسی دی جائے۔

گذشتہ روز زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کی رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مجرم عمران علی کے بلیک وارنٹ جاری کر دئے جس کے تحت مجرم عمران علی کو 17 اکتوبر کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ اس پر زینب کے والد امین انصاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے میں تاخیر ہوئی لیکن میں اس فیصلے پر مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی پر میں چیف جسٹس ثاقب نثار کا شکرگزار ہوں۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 17 فروری کو زینب قتل کیس کا فیصلہ سنایا۔ کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت جے جج جسٹس سجاد احمد نے زینب قتل کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عمران علی کو مجرم قرار دیتے ہوئے 4 مرتبہ سزائے موت ، عمر قید اور20 لاکھ روپے جُرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے عمران علی کو زینب کو اغوا کرنے، زینب سے جنسی زیادتی کرنے ، زینب کو قتل کرنے اور 7 اے ٹی اے کے تحت 4 مرتبہ سزائے موت کا حکم دیا، زینب کے ساتھ بد فعلی کرنے پر عمران علی کو عمر قید اور25 لاکھ روپے جرمانہ اور جبکہ زینب کی لاش کو گندگی کے ڈھیر میں پھینکنے اور بے حُرمتی پر عمران علی کو 7 سال قید کی سزا اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

مجرم عمران علی کو زینب قتل کیس سمیت دیگر بچوں کے قتل میں 21 مرتبہ پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings