Advertisement

’’ رنویرسنگھ اور دپیکا پڈوکون کی اب شادی نہیں ہوگی بلکہ دراصل وہ ۔ ۔ ۔‘‘ بھارتی شوبز ویب سائٹ کا ایسا دعویٰ کہ ہنگامہ برپاہوگیا، پوری شوبز انڈسٹری ہل کر رہ گئی

Advertisements

دن قبل ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ رواں برس کے اختتام میں شادی کرلیں گے اور یہ شادی ستمبر یا دسمبر کے کسی بھی چار دنوں میں ہوگی تاہم اب ایک معروف بھارتی شوبز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ دراصل دونوں اداکاروں کی شادی ہوچکی، دکھاوے کے لیے تقریب ہونا ابھی باقی ہے۔

سی این این نیوز 18 اور سی این بی سی ٹی وی 18 جیسے نشریاتی اداروں کے مالک میڈیا گروپ نیٹ ورک 18 کے تحت چلنے والی معروف شوبز ویب سائٹ ’فرسٹ پوسٹ‘ کے مطابق رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے انتہائی رازداری سے شادی کرلی۔ویب سائٹ نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا کہ انہیں اداکاروں کے قریبی دوستوں نے شادی کی تصاویر بھی فراہم کی ہیں، تاہم ویب سائٹ نے تصاویر کو شائع نہیں کیا۔

ویب سائٹ میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ دپیکا اور رنویر کی شادی کس تاریخ کو اور کس مقام پر ہوئی، تاہم بتایا گیا کہ شادی کی تقریب انتہائی رازاداری میں منعقد کی گئی۔خبر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریب میں دولہا اور دلہن کے علاوہ صرف 15 افراد نے شرکت کی۔

بتایا گیا ہے کہ شادی کے موقع پر دپیکا پڈوکون نے معروف ڈیزائن ہائوس ’سابیا ساچی‘ کی چولی اور اسکرٹ جب کہ رنویر سنگھ نے ڈیزائنر نریندرا کمار کے کپڑے زیب تن کیے۔انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ نے خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ دونوں اداکاروں نے شادی کرلی ہے، بس اب شوبز، صحافیوں، رشتہ داروں اور دوستوں کے لیے دعوتوں اور تقاریب کا اہتمام کرنا باقی ہے۔شوبز ویب سائٹ کی خبر سامنے آنے کے بعد دپیکا اور رنویر نے تاحال کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings