Advertisement

دین مصطفی ﷺ کو تخت پر لا ئیں گے ،ہماری جماعت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے :علامہ خادم حسین رضوی

Advertisements

تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہاکہ عام انتخابات میں انشاء اللہ جیت ہماری ہوگی اور ہم نبی ﷺ کے دین کو ملک پاکستان کے تخت پر لے کر آئیں گے، ایسا اسلامی نظام رائج کریں گے کہ کسی بھی شخص کیساتھ زیادتی نہ ہو اور سب کو برابری کے حقوق میسر ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مریدکے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ ہماری واحد جماعت ہے جو پاکستان کے اندر اسلامی قوانین کے عین مطابق حکومت قائم کرے گی، ہم بر سر اقتدار آکر غربت ،کرپشن ،چور بازاری کا خاتمہ کریں گے، پاکستان اس وقت مشکلات کا شکار ہے اور ہماری جماعت ہی ملک کو ان بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام ہی خواتین کی عظمت اور تقدس کو تحفظ فراہم کرتاہے، پاکستانی خواتین اسلامی تعلیمات کو ہی اپنے حقوق کے تحفظ کی ضمانت تصور کرتی ہیں، مغرب میں خواتین کی آزادی کے دعوؤں کے باوجود بھی سکول کی بچیوں کی عزت محفوظ نہیں ہے،پاکستان میں عورت کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا تاہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دین مصطفیﷺ کو تخت پر لا کر ایسی اسلامی حکومت کا قیام عمل میں لائیں گے جس میں سب کے حقوق مساوی ہو اور کسی کے حقوق سلب نہ ہوں۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings