دو دوست لڑکیوں کی ایک لڑکے کے ساتھ شادی کی خبر چند دن سے سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک انیس سالہ نوجوان کی بیوی نے اسے دوسری شادی بھی کروا دی، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل پر ان تینوں میاں بیوی کو مدعو کیا گیا تھا، پروگرام کے دوران انیس سالہ فراز کی پہلی بیوی علینہ نے اپنے شوہر کی دوسری شادی اس

کی کزن علشبہ سے کروانے کی وجہ بتائی، علینہ نے اس موقع پر کہا کہ اس کی دوست علشبہ کی والدہ بچپن میں ہی فوت گئی تھی اور علشبہکے والد نے دوسری شادی رچا لی تھی مگر علشبہ کو سوتیلی ماں سے کبھی ماں والا پیار نہیں ملا، پروگرام کے دوران علینہ نے بتایا کہ علشبہ جب بھی تنہائی کا شکار ہوتی تو وہ ہمیشہ اپنا غم غلط کرنے کے لیے میرے پاس آ جاتی اور میں نے اسے ہمیشہ اپنی بہن کی طرح ہی سمجھا اور ہمیشہ اس کے لیے قربانی دینے کے لیے تیار رہتی۔

علینہ نے پروگرام کے دوران کہا کہ میں نے فراز کی علشبہ سے شادی کروا دی جس پر میرے والدین مجھ سے ناراض ہو گئے ہیں اور انہوں نے بات چیت کرنا بھی چھوڑ دیا ہے علینہ نے کہا کہ میں کیونکہ علشبہ سے بہت پیار کرتی ہوں اور اسی وجہ سے میں نے اس کی فراز سے شادی بھی کرائی تاکہ ہم دونوں اکٹھی رہ سکیں میں اس سے علیحدہ ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ ایک انیس سالہ نوجوان کی بیوی نے اسے دوسری شادی بھی کروا دی، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل پر ان تینوں میاں بیوی کو مدعو کیا گیا تھا، پروگرام کے دوران انیس سالہ فراز کی پہلی بیوی علینہ نے اپنے شوہر کی دوسری شادی اس کی کزن علشبہ سے کروانے کی وجہ بتائی