Advertisement

دنیا نیوز کی معروف خوبرو اینکرپرسن عظمیٰ نعمان نے بھی استعفیٰ دیدیا

Advertisements

ملک میں سیاسی تبدیلی کے بعد بیورو کریسی اور دیگر سرکاری اداروں کے سربراہان کی جانب سے تو استعفے متوقع کئے جا رہے تھے لیکن اس وقت ملک میں میڈیا پرسنز کے استعفوں کی ایسی فضاءچلی ہے کہ اب تک کئی بڑے نام اپنے اپنے ادارے چھوڑ چکے ہیں۔سب سے پہلے خبر آئی معروف سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کے بارے میں، جنہوں نے جیو نیوز کو خیرآباد کہہ کر نئے ٹی وی چینل ’جی این این‘ کو جوائن کیا اور اس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی منظرعام پر آ گئیں جن میں انکشاف ہوا کہ ان کیساتھ منیب فاروق بھی ”جی این این“ میں آ گئے ہیں۔حامد میر کے استعفے کے بعد سماءنیوز کے معروف صحافی و اینکرپرسن ندیم ملک نے بھی استعفے کا اعلان کر دیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس ادارے میں جا رہے ہیں

ملک میں سیاسی تبدیلی کے بعد بیورو کریسی اور دیگر سرکاری اداروں کے سربراہان کی جانب سے تو استعفے متوقع کئے جا رہے تھے لیکن اس وقت ملک میں میڈیا پرسنز کے استعفوں کی ایسی فضاءچلی ہے کہ اب تک کئی بڑے نام اپنے اپنے ادارے چھوڑ چکے ہیں۔سب سے پہلے خبر آئی معروف سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کے بارے میں، جنہوں نے جیو نیوز کو خیرآباد کہہ کر نئے ٹی وی چینل ’جی این این‘ کو جوائن کیا اور اس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی منظرعام پر آ گئیں جن میں انکشاف ہوا کہ ان کیساتھ منیب فاروق بھی ”جی این این“ میں آ گئے ہیں۔حامد میر کے استعفے کے بعد سماءنیوز کے معروف صحافی و اینکرپرسن ندیم ملک نے بھی استعفے کا اعلان کر دیا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس ادارے میں جا رہے ہیں اور اب دنیا نیوز کی خوبرو اینکرپرسن عظمیٰ نعمان نے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ عظمیٰ نعمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ”آج میں دنیا نیوز پر اپنا آخری پروگرام کرنے جا رہی ہوں۔“ان کے استعفے کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث میں تیزی آ گئی ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں مزید صحافیوں کے استعفے بھی متوقع ہیں۔ عظمیٰ نعمان نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ اب کس ادارے میں جائیں گی لیکن معروف صحافی اور اینکرپرسن اجمل جامی، جو دنیا نیوز کیساتھ ہی منسلک ہیں، نے عظمیٰ نعمان کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا ”جی این این میں نئی اسائنمنٹ پر آپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔“

اور اب دنیا نیوز کی خوبرو اینکرپرسن عظمیٰ نعمان نے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ عظمیٰ نعمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ”آج میں دنیا نیوز پر اپنا آخری پروگرام کرنے جا رہی ہوں۔“ان کے استعفے کے بعد سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث میں تیزی آ گئی ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں مزید صحافیوں کے استعفے بھی متوقع ہیں۔ عظمیٰ نعمان نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ اب کس ادارے میں جائیں گی لیکن معروف صحافی اور اینکرپرسن اجمل جامی، جو دنیا نیوز کیساتھ ہی منسلک ہیں، نے عظمیٰ نعمان کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا ”جی این این میں نئی اسائنمنٹ پر آپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔“

اجمل جامی کی ٹویٹ سے یہ انداز لگانا مشکل نہیں کہ عظمیٰ نعمان بھی جی این این میں جا رہی ہیں اور جلد ہی وہ دوبارہ ٹی وی سکرین پر نظر آئیں گی۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings