Advertisement

دعا کرتا ہوں کہ محمد حفیظ کی بیٹنگ کو نظر نہ لگے ! کپتان سرفراز احمد بھی محمد حفیظ کی بیٹنگ سے خوش ،دعائیں دینے لگے

Advertisements

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ دعاکرتا ہوں محمد حفیظ کی بیٹنگ کو نظر نہ لگے۔تفصیلات کے مطابق کپتان سرفراز احمد کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ اللہ کا شکر ہے لڑکے بہت اچھا کھیل رہے ،کوشش کروں گا اس کارکردگی کو برقرار رکھوں اور اگلے میچز میں بھی لے کر جاﺅں جب کہ نئے لڑکوں کے آنے سے فیلڈنگ میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کارکردگی خراب ہونا اور اچھی ہونا کھیل کا حصہ ہے،حفیظ کو کچھ بھی گھول کر نہیں کھلایا ،محمد حفیظ سے کیچ چھوٹ جاتا ہے لیکن باقی کارکردگی ٹھیک جارہی ہے اور دعاکرتا ہوں محمد حفیظ کی بیٹنگ کو نظر نہ لگے۔یاد رہے کہ تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل 11 ویں ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کرلی تھی۔

دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا اور ٹیم کو 40 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 40 رنز پر گری اور فخر زمان 24 رنز بناکر ملنے کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔دوسری وکٹ کی شراکت میں بابر اعظم اور آصف علی کے درمیان 55 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی اور بابر اعظم 40 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔
آصف علی نے شاندار کھیل پیش کیا اور 38 رنز بناکر کولن منرو کا شکار بنے جبکہ شعیب ملک 10 رنز بناکر ملنے کے ہاتھوں آﺅٹ ہوئے۔ پاکستان نے 154 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 20 ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرکے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے جبکہ گرین شرٹس نے مسلسل 11 ویں ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کی ہے۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 40، آصف علی 38 اور محمد حفیظ 34 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کیویز کی جانب سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور گلین فلپس نے جارحانہ انداز میں کیا اور ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 50 کے مجموعی سکور پر گری جب گلین فلپس 5 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر سرفراز کو کیچ تھما بیٹھے۔کیویز کے دوسرے آﺅٹ ہونےوالے کھلاڑی کولن منرو تھے جو 44 رنز بناکر حفیظ کا شکار بنے جب کہ گرینڈ ہوم 4 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جنہیں عماد وسیم نے آﺅٹ کیا۔

روس ٹیلر 3 رنز بنا کر رن آﺅٹ ہوئے جبکہ ولیمسن 44 اور سیفرٹ 11 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے، ٹم ساﺅتھی کھاتہ کھولے بغیر رن آﺅٹ ہوئے۔کیویز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے جبکہ کولن منرو 44، اینڈرسن 44 اور ولیمسن 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔گرین شرٹس کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، عماد وسیم اور محمد حفیظ نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings