Advertisement

دبئی میں پولیس کیلئے اُڑنے والی فضائی بائیکس متعارف کرادی گئیں!! جدید بائیکس سڑکوں سے کتنے میٹر اُوپر منڈلاتی نظر آئیں گی ؟ جانئے

Advertisements

دُبئی میں 2020ء میں پٹرولنگ پولیس اہلکار سڑکوں پر گاڑیاں ہی نہیں دوڑائیں گے، بلکہ شہریوں کے سروں سے چند میٹر اُوپر فضا میں بھی ہیلی کاپٹر بائیکس پردائیں بائیں منڈلاتے نظر آئیں گے۔ اس حوالے سے پولیس افسران کو ان فضائی موٹر سائیکلوں کے لیے ٹریننگ بھی دینا شروع کر دی گئی ہے۔ اس بات کا اظہار دُبئی میڈیا آفس کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کیا گیا ہے۔

دُبئی پولیس کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیر خالد نصیر الرزوقی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پولیس کو مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کی خاطر یہ قدم اُٹھایا گیا ہے۔ خالد نصیر کا یہ کہنا ہے کہ ان فضائی بائیکس کی مدد سے شہر کی نگرانی بہت عمدہ طریقے سے کی جا سکے گی۔دُبئی پولیس نے S3 2019 Hoverbike کی پہلی کھیپ حاصل کر لی ہے اور اس وقت کچھ پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ جاری ہے۔

اس وقت دُبئی پولیس کے پاس ایسی دو بائیکس موجود ہیں تاہم جلد ہی مزید بائیکس بھی منگوائی جائیں گی۔ ان فضائی بائیکس کا استعمال 2020ء میں شروع ہو جائے گا۔ اِن پٹرولنگ بائیکس کا کام اُن مقامات پر بروقت پہنچنا ہو گا جہاں ٹریفک کے مسائل کی وجہ سے جلد رسائی ممکن نہ ہو۔ جرائم سے مؤثر طریقے سے نمٹنے میں یہ بائیکس بہت کامیاب ثابت ہوں گی۔ دُبئی پولیس کی جانب سے جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل یہ بائیکس پہلی بار گزشتہ ماہ Gitex Technology Week کے دوران پیش کی گئیں۔

یہ بائیک بجلی پر چلتی ہے اور فضا میں پانچ میٹر کی بُلندی پر پرواز کر سکتی ہے۔ کسی ایمرجنسی کی صورتِ حال میں یہ بائیکس بہت کارآمد ثابت ہوں گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فضائی بائیکس 25 منٹ تک بغیر پائلٹس کے بھی پرواز کر سکتی ہیں جبکہ پائلٹ کی موجودگی میں یہ ایک دفعہ کی چارجنگ کے ساتھ 40 منٹ تک سفری سہولت دیتی ہیں۔ ہوور بائیکس 96 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنی منزلِ مقصود پر روانہ ہو سکتی ہے۔

بریگیڈیر الرزوقی کا مزید کہنا تھا کہ ہم ابھی سوچ بچار کر رہے ہیں کہ مستقبل میں ہمیں ایسی کتنی فضائی بائیکس کی ضرورت ہو گی۔ یہ الیکٹریکل فضائی بائیکس کیلی فورنیا کی ایک کمپنی Hoversurfکی جانب سے تیار کی گئی ہیں۔ اس بائیک کو مکمل چارجنگ کے لیے اڑھائی گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اس منفرد اور جدید ٹیکنالوجی کی حامل بائیکس کی ویڈیوز بھی انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی ہیں۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings