Advertisement

حکومت کی نیا پاکستان ہاوٴسنگ سکیم میں گھر کی کل قیمت اور ماہانہ قسط کتنی ہو گی؟ غریب عوام کیلئے انتہائی اچھی خبر آ گئی

Advertisements

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے پہلے روز 1 لاکھ 25 ہزار افراد نے رجسٹریشن کے لیے فارم ڈاؤن لوڈ کئے ۔ نادرا ترجمان کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام رجسٹریشن کے مرحلے میں پہلے دن ہی عوام کی طرف سے شاندار پذیرائی حاصل ہوئی۔ رجسٹریشن مرحلہ 7 اضلاع بشمول اسلام آباد، کوئٹہ، گلگت، مظفرآباد، سوات، فیصل آباد اور سکھر میں شروع کیا گیا ہے ۔

اس سے قبل دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں رجسٹریشن کا فارم بھی نادار کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا گیا جس میں اسکیم سے متعلق دیگر معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ اسکیم کے تحت پاکستانیوں کا اپنا گھر بنانے کا خواب آسان اقساط اور مناسب قیمت میں پورا ہو گا۔رجسٹریشن کے لیے فارم 22 اکتوبر سے 21 دسمبر 2018 تک مختص کردہ ضلعی ہاؤسنگ پروگرام آفس میں جمع کروائے جا سکیں گے۔رجسٹریشن فارم کی فیس 250 رکھی گئی ہے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings