Advertisement

حُکومت اور فوج ایک ہی پیج پر ہیں ، کوئی بھی تحریک چلائی گئی تو ناکام ہوگی، امریکی ماہرین کا تبصرہ

Advertisements

: پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ تاہم اب اپوزیشن نے بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور متحد ہو کر حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان کیا جس کے بعد سے سیاسی پنڈتوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ موجودہ حکومت کوئی ابھی کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تاہم امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ اب چونکہ پاکستان کی حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں لہٰذا اب حکومت مخالف چلائی گئی کوئی بھی تحریک کامیاب نہیں ہو گی۔

قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکہ کے شہر نیویارک کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں اگر اس صورت میں حکومت مخالف تحریک چلائی گئی تو وہ کامیاب نہیں ہو گی۔

بلکہ مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کے وہ رہنما جو سابق دور حکومتوں میں وزرا تھے اور جن پر کرپشن کے کیسز نیب میں زیر التوا ہیں وہ آہستہ آہستہ پردے سے پیچھے ہٹ جائیں گے ۔

پروفیسر اجے کمار شرما کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی جگہ کوئی اور وزیراعظم ہوتا تو یہ لوگ ڈیل کر کے جان بخشی کروا لیتے جس طرح ماضی میں ہوتا رہا ہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ اپنے ایجنڈے پر سختی سے عمل پیرا ہیں اسی طرح عمران خان بھی کسی کی بات نہیں مان رہے ان کے قول و فعل میں کوئی تضاد نہیں دن بدن ان کا قد کاٹھ بڑھ رہا ہے ۔ڈاکٹر یاسمین تبسم نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان جہاں معاشی اور سکیورٹی کی نازک صورتحال سے گزر رہا ہے وہیں عمران خان کا کرپٹ عناصر کے آگے ڈٹ جانا مرد آہن کی نشانی ہے ۔

موجودہ دور کا مرد حُر عمران خان ہے ۔ امریکہ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی کی اکثریت نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو فرعون کے لہجے میں بات کرتے تھے خدا نے دنیا میں ہی انہیں عبرت کا نشاں بنا دیا ہے۔ آصف شیخ کا کہنا تھا کہ کرپشن کی روک تھام کے لئے عمران خان کے اقدامات کی ہم بھرپور حمایت کرتے ہیں جبکہ امریکہ میں مسلم لیگی اور پیپلزپارٹی کے جیالے اپنی اپنی قیادت کی گرفتاریوں پر مایوس اور پریشانی کا شکار ہیں ۔ آصف علی زرداری کی گرفتاری کی خبر بھارتی میڈیا نے نمایاں نشر کی تبصرہ نگاروں کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو جو الزامات پاکستانی فوج پر لگا رہے ہیں بھارتی حکومت کو چاہیئے کہ وہ عالمی سطح پر اس کا پرچار کرے ۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings