Advertisement

حمائمہ ملک کی بھابھی اور فیروز خان کی دلہنیا کی تصاویر بھی سامنے آگئیں، دولہا اور دلہن اکٹھے کیا کرتے رہے اور دلہن کیسی دکھتی ہے؟ آپ آنکھیں جھپکنا بھول جائیں گے کیونکہ ۔ ۔ ۔

Advertisements

اکستان کے معروف ڈرامہ سیریل ’خانی‘ کے ہیرو فیروز خان عرف ’میر ہادی ‘ کی شادی کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی مداح ان کی دلہن کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھےاور اب گزشتہ روز مہندی کی تقریب میں لی گئی فیروز خان اور ان کی ہونے والی اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے منظرعام پر آتے ہی مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا۔

Beautiful couple 😍🎉💓 #ferozedaveyah #ferozekhan

A post shared by Bridal Fashion (@bridal.fashion) on

مقامی میڈیا کے مطابق فیروز خان کی دلہن کا نام سیدہ علیزہ فاطمہ ہے جن کا تعلق شوبز سے نہیں ہے۔فیروز خان کی شادی کی تقریبات میں اہل خانہ سمیت شوبز ستارے اور کرکٹرز بھی بھرپور انداز میں شرکت کر رہے ہیں۔ اداکار کی مہندی میں سپر اسٹار فواد خان، ان کی اہلیہ صدف خان، ہمایوں سعید، حسن شہریار، یاسر نواز، ندا یاسر، فرحان سعید، عروہ حسین، کرکٹر احمد شہزاد اور دیگر شریک ہوئے اور تقریب کا مزہ دوبالا کر دیا ۔

مہندی کی تقریب میں دونوں دلہا دلہن بھی خوشی سے نہال رقص کرتے نظر آئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہوگئی ہیں۔

اس موقع پر شوبز ستاروں نے خوب ہلا گلا کیا اور تصاویر بھی بنوائیں۔فیروز خان کی بہنوں حمیمہ ملک، ماہرہ خان اور دعا ملک نے ایک ساتھ خصوصی ڈانس پرفارمنس بھی دی۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings