Advertisement

حسن علی یاروں کے یار نکلے۔۔ اپنے دوستوں کی ٹیم کو 50ہزار روپے کا انعام جتوا دیا۔۔ جانتے ہیں کتنے رنز کی اننگز کھیل میچ ہی جتوا دیا؟؟ حیران کن خبر

Advertisements

حسن علی یاروں کے یار نکلے۔۔ اپنے دوستوں کی ٹیم کو 50ہزار روپے کا انعام جتوا دیا۔۔ جانتے ہیں کتنے رنز کی اننگز کھیل میچ ہی جتوا دیا؟؟ حیران کن خبر ۔۔قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے دوستانہ ٹی ٹونٹی میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرکے اپنی ٹیم کو پچاس ہزارروپے انعام جتوا دیا۔ مدوخلیل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں باؤ جمیل الیون نے مقررہ بیس اوور زمیں 151 رنزبنائے۔لدھیوالہ وڑائچ کی ٹیم شیخ عثمان الیون نے24سالہ ٹیسٹ کرکٹر حسن علی کے دھواں دھار70 رنز کی بدولت ہدف پوراکرکے میچ جیت لیا،فاتح ٹیم کو

50ہزار روپے انعام دیاگیا۔ یاد رہے کہ حسن علی اپنی باؤلنگ کے ساتھ ساتھ لمبی شاٹس لگانے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں اور ون ڈے کرکٹ میں رواں سال 9جنوری کو نیلسن کے مقام پر محض 31گیندوں پر 4چوکوں اور4چھکوں کی مدد سے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی نصف سنچری بھی سکور کرچکے ہیں ۔ حسن علی2017ء میں پاکستان کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد اب تک 7ٹیسٹ میچز میں 25.16کی اوسط سے25وکٹیں حاصل کرچکے ہیں،وہ اگست2016ءمیں آئر لینڈ کے خلاف اپنے ون ڈے ڈیبیو کے بعد سے اب تک41ون ڈے میچز میں23.41کی اوسط سے75کھلاڑیوں کو پویلین کی را ہ دکھا چکے ہیں،ستمبر2016ءمیں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی ڈیبیو کے بعد سے حسن علی 27ٹی ٹونٹی میچز میں22.81کی اوسط سے33مخالف بلے بازوں کی وکٹ بھی حاصل کرچکے ہیں ۔ پاکستان نے اب آج رات جنوبی افریقہ روانہ ہونا ہے جہاں دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings