Advertisement

حسن علی نے پاکستان کی ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے دھواں دار ریکارڈ قائم کرلیا

Advertisements

فاسٹ باﺅلر حسن علی نے بطور بیٹسمین ریکارڈ بک میں نام درج کرا لیا، وہ ون ڈے کرکٹ میں تیسری بڑی اننگز کھیلنے والے نمبر 10بیٹسمین بن گئے،انہو ں نے نمبر10پوزیشن پر تیز ترین نصف سنچری مکمل کرنے کا ملکی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ۔ڈربن میں پروٹیز کے خلاف میچ میں حسن علی ون ڈے کرکٹ میں تیسری بڑی اننگز کھیلنے والے نمبر 10بیٹسمین کے طور پر اپنا نام درج کرانے میں کامیاب ہوگئے۔اس سے قبل ویسٹ انڈین روی رامپال نے بھارت کے خلاف 2011ءمیں ناقابل شکست 86رنز بنائے تھے، محمد عامر کے 2009ءمیں نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی میں 73رنز ناٹ آﺅٹ کسی بھی نمبر10بیٹسمین کا دوسرا بڑا سکور ہیں،

حسن علی نے 10ویں پوزیشن پر تیز ترین نصف سنچری مکمل کرنے کا ملکی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا ،انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف محض38گیندوں پر اپنے کیریئر کی دوسری نصف سنچری مکمل کی ،اس سے قبل محمد عامر نے 2009ءمیں ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف 53گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی ، دسویں پوزیشن پر تیز ترین نصف سنچری سکور کرنے کا اعزاز ڈگی ملیلیئر کے پاس ہے جنہوں نے بھارت کے خلاف2002ءمیں 21گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی ، ویسٹ انڈیز کے روی رامپال نے بھارت ہی کے خلاف 2011ءمیں 35گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی ،نیوزی لینڈ کے ٹم ساﺅتھی نے2016ءمیں بھارت کے خلاف40گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی،سر ی لنکا کے لاستھ مالنگا نے2010ءمیں میلبورن میں آسٹریلیا کے خلاف42گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی، بھارت کے عرفان پٹھان نے 2005ءمیں نیوزی لینڈ کے خلاف54گیندوں پر نصف سنچری سکور کی تھی ۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings