Advertisement

حالات کے مطابق یوٹرن نہ لینے والا کبھی اچھا لیڈر نہیں بن سکتا وزیراعظم اپنے یوٹرن کے دفاع میں کھل کر سامنے آگئے

Advertisements

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا، نپولین اور ہٹلر نے یوٹرن نہ لے کرتاریخی شکست کھائی،حالات کے مطابق یوٹرن نہ لینے والا کبھی اچھا لیڈر نہیں بن سکتا۔ انہوں نے آج یہاں سینئر صحافیوں کی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ چین کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔چین سے ہر قسم کی امداد مل رہی ہے دورہ چین سے مطمئن ہیں۔ چین سے ملنے والا پیکج لیک ہوگیا تودوسرے ممالک بھی ایسا پیکج مانگیں گے۔

ماضی میں کسی لیڈر کا دورہ چین اتنا کامیاب نہیں رہا۔ اس دورے کے دورس نتائج مرتب ہوں گے۔انہوں نے یوٹرن کے سوال پر کہا کہ نوازشریف نے عدالت میں یوٹرن نہیں لیا بلکہ جھوٹ بولا۔
سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کریں گے۔نپولین اور ہٹلر نے یوٹرن نہ لے کرتاریخی شکست کھائی۔ حالات کے مطابق یوٹرن نہ لینے والا کبھی اچھا لیڈر نہیں بن سکتا۔جو یوٹرن لینا نہ جانتا ہوں اس سے بڑا بیوقوف کوئی نہیں ہے۔عمران خان نے کہا کہ کرپشن کیسز کا سامنا کرنے والے چیئرمین پی اے سی نہیں بن سکتے۔شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا ملک سے مذاق ہوگا۔ شہبازشریف کو کسی صورت چیئرمین پی اے سی نہیں بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دبئی میں پاکستانیوں کے 15ارب ڈالر کا سراغ لگا لیا ہے۔ منی لانڈرنگ کے خلاف مہم کامیابی سے جاری ہے۔لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کیلئے کام جاری ہے۔لوٹی دولت کی واپسی کیلئے مختلف ممالک سے معاہدے کررہے ہیں۔برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سے معاہدہ ہوچکا ہے۔نیب چھوٹے مقدمات میں الجھ گیا ہے۔ جس سے نیب کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔احتساب قوانین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم کریں گے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings