Advertisement

جیل میں سلمان خان کو کھانا دیا گیا تو انہوں نے آگے سے کیا کام کردیا ؟جان کر انکے مداحوں کی آنکھوں میں آنسو آجائیں

Advertisements

جودھ پور جیل میںبالی ووڈ سٹار سلمان خان نے پہلی رات کھانا کھانے سے انکار کردیا ۔تفصیل کے مطابق بھارتی عدالت نے ہرن کے شکار کے کیس میں سلمان خان کو پانچ سال قید کی سزا سنائی تو گزشتہ روز سلمان خان کو پہلی رات جیل میں گزارنا پڑی ،اس دوران جب قیدی نمبر 106(سلمان خان)کے لیے دال روٹی آئی تو انہوں نے کھانے سے انکار کردیا ۔

جود پور جیل کے سپریٹنڈنٹ وکرم سنگھ نے کہا ہے کہ سلمان خان سے بھی عام قیدیوں کی طرح سلوک کیا جا رہا ہے ،اداکار کے ساتھ کوئی خصوصی سلوک نہیں کیا جا رہا ۔سلمان خان کے پاس ایک عام سا لکڑی کا بیڈ،قالین اور سیل میں کولر موجود ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ سلمان خان کو جیل میں سادہ کھانا ہی دیا جا رہا ہے ،جن میں رات کے وقت دال روٹی اور صبح کچھڑی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سٹار نے رات کو دال روٹی نہیں کھائی اور وہ جیل سے ملنے والا کھانا بھی نہیں کھا رہے۔وکرم سنگھ نے بتا یا کہ جب سلمان خان کو جیل میں لا یا گیا تو ان کا بلڈ پریشر تھوڑا ہائی ہو گیا تھا جس پر جیل کی ڈسپنسری کے ڈاکٹر نے انہیں چیک کیا اور کچھ دیر بعد بلڈ پریشر نارمل ہو گیا تھا ۔بھارت کے مقامی گینگسٹر کی جانب سے سلمان خان کو جودھ پور جیل میں قتل کرنے کی دھمکی پر ان کا کہنا تھا کہ ہم سوچ رہے ہیں کہ سلمان خان کو ایسی جیل میں ڈال دیں جہاں دیگر قیدی بھی ہوں تاکہ انہیں تنہائی میں حملے کا خوف تنگ نہ کرے۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings