Advertisement

جو آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گیا یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان سب جانتے ہیں سلیکٹڈ وزیر اعظم کس ذہن کا مالک ہے؟ شہباز شریف کا بڑا دعویٰ

Advertisements

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ایک بار پھر بجٹ اجلاس سے پہلے وطن واپسی کی یقین دھانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ چند طبی رپورٹس کا انتطار ہے ، بجٹ سیشن سے قبل پاکستان پہنچ جائوں گا،جو آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گیا یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان،سب جانتے ہیں سلیکٹڈ وزیر اعظم کند ذہن کے مالک ہیںوہ کام کو نہ سمجھتے ہیں نہ جانتے ہیں بس ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بولتے ہیں ،عمران خان نے دیار غیر میں پاکستان کے بارے میں ایسا پروپیگنڈہ کیا کہ پورے معاشی ماحول کو تباہ کر دیا،میں نے زندگی میں اتنا جھوٹا شخص نہیں دیکھا۔

ایک انٹرویو میں شہباز شریف نے کہا کہ اْن کی پاکستان واپسی میں تاخیر کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ چند طبی رپورٹس ا?نا باقی ہیں، توقع ہے کہ بجٹ سیشن سے قبل پاکستان پہنچ جائوں گا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے دور میں پاکستان ترقی کی راہ پر چل پڑا تھاجبکہ سب جانتے تھے کہ سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان کند ذہن کے مالک ہیں، وہ نہ کام کو سمجھتے ہیں اور نہ جانتے ہیں۔ بدقسمتی سے عمران خان ڈھٹائی کے ساتھ جھوٹ بھی بہت بولتے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کی تاریخ میں اْن سے زیادہ جھوٹا وزیراعظم میں نہیں دیکھا،اس سے بڑا جھوٹا شخص نہیں دیکھا۔ عمران خان نے دیار غیر میں جاکر پاکستان کے متعلق ایسا پروپیگنڈہ کیا کہ پورے معاشی ماحول کو تباہ کردیا۔وزیر اعظم عمران خان پہلے ایمنسٹی کے خلاف تھے اب خود متعارف کرادی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا دعوی کرنے والوں نے آج ان ہی کے بندوں کو اہم پوزیشنز پر تعینات کردیا ہے جبکہ آئی ایم ایف سے اس طرح کی ڈکٹیشن کبھی کسی نے نہیں لی۔شہباز شریف نے کہا کہ معیشت بدترین حالات کا شکار ہے، اوورسیز تو کیا مقامی سرمایہ کار بھی یہاں پیسہ لگانے کو تیار نہیں ہیں۔ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کی قدر کم کرکے7 سو ارب روپیہ کا قرضہ ملک پر چڑھا دیا گیا،

ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کی معیشت کا قتل عام کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پاکستان، آئی ایم ایف کے سامنے لیٹ گیا ہے، یہ ہے عمران خان کا نیا پاکستان۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ معیشت بدترین حالات کا شکار ہے، اوورسیز تو کیا مقامی سرمایہ کار بھی پیسہ لگانے کو تیار نہیں، ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کی معیشت کا قتل عام کیا گیا ہے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings