Advertisement

جورزق آپ کے حصے میں لکھا ہے وہ آپ کو ملے گا، پاکستان کے لوگوں کو کس چیز کی ضرورت ہے؟ وزیر داخلہ شہر یار آفریدی کا پاکستانیوں کو مشورہ

Advertisements

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاہے کہ پاکستان کے لوگوں کو یقین اور توکل کی ضرورت ہے، مثبت سوچ رکھنے والوں کو کامیابی ملتی ہے ،بزنس کمیونٹی نیک نیتی سے کام کر نے اور حکومت کی مدد کرنے کر نے کا تہیہ کر لے تو پانچ سال میں لوگ ہمارے ملک کی مثال دیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناامیدی انسان کو اس کی اوقات تک بھلادیتی ہے۔  انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک ہر چیز پر تحقیق کررہے جو ہمارا خاصہ تھا۔انہوں نے کہاکہ وہ ممالک جو اپنے آپ کو سب سے بہتر سمجھتے ہیں ان کے پاس ہیومن ریسورس نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم جیسے ممالک کے پاس آبادی ہے لیکن اگر اس آبادی کو ٹرینڈ نہ کیا گیا تو یہ لائبیلٹی بن جائے گی۔انہوں نے کہاکہ وہ لوگ جو اپنی سوچ کو مثبت رکھتے ہیں تو کامیابی انہیں ملتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لوگوں کو یقین اور توکل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پریکٹیکل اپروچ اپنانی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بزنس کمیونٹی یہ فیصلہ کرلے کہ نیک نیتی سے کام کریں گے ،لوگوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے ،حکومت کی مدد کریں گے تو پانچ سال میں لوگ ہمارے ملک کی مثال دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جورزق آپ کے حصے میں لکھا ہے وہ آپ کو ملے گا، منحصر آپ پر ہے کہ آپ حرام کرکے کھالیں یا حلال۔ انہوں نے کہاکہ دنیانے ہمارے اوپر ففتھ جنریشن وار مسلط کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں تہیہ کرنا ہوگا کہ مروں گا تو اس مٹی کیلئے۔انہوں نے کہاکہ دنیا آپ کے ملک میں سرمایہ کرنا شروع ہوگئی ہے۔

ہماری بات سچ نکلی، حکومت خود کہہ رہی ہے نیب اپوزیشن اور حکومت میں بیلنس کررہا ہے‘مریم اورنگزیب کا فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے تصدیق کردی کہ انگنت خدمات کے باوجود عمران خان نے حکومت اور اپوزیشن میں بیلنس کرنے کے لئے علیم خان کو کالے قانون کی نذر کر دیا،فواد چوہدری عدالتوں پر اپنے بیان کے ذریعے اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نیب کے ترجمان فواد چوہدری نے اپوزیشن کی طرح نیب کی غیر جانبداری پر ہی سوال اٹھا دئیے ،

نیب کے ترجمان فواد چودھری نے بالآخر تسلیم کرلیا کہ نیب آزادانہ کام نہیں کررہا،ہماری بات سچ نکلی، حکومت خود کہہ رہی ہے کہ نیب اپوزیشن اور حکومت میں بیلنس کررہا ہے۔انہوں نے وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری صاحب آپ کے بقول سارا پاکستان چورہے مگر یہ بتائیں کہ صرف 9 مہینوں میں ملک کی ترقی کی شرح آدھی کیسے ہو گئی ؟،سارا پاکستان چور ہے لیکن پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈوں کی کرپشن کا ذمہ دار کون ہے؟ اور یہ کب مکمل ہوگی؟،سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں منی لانڈرنگ کے زریعے 18 جعلی بنک اکائونٹس سے پاکستان تحریکِ انصاف کو کس نے فنڈ کیا ،سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں کہ مہنگائی تین گنا کیسے ہو گئی ؟،سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں کہ ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں؟،سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں کہ پچاس لاکھ گھر کون سے سیارے پر تعمیر ہورہے ہیں؟،سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں کہ نو ماہ میں ملکی قرض میں ساڑھے چار ہزار ارب کیسے اضافہ ہوگیا؟۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپکے بقول سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں کہ 15ملین ڈالر یومیہ قرض ملک پر کیوں بڑھ رہا ہے؟ سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں لوگ آپ کی حکومت کو ٹیکس کیوں نہیں دے رہے ؟،سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں کہ آئی ایم ایف سے چوری چھپے کیا شرائط طے کیں؟،سارا پاکستان چور ہے

مگر یہ بتائیں کہ علیمہ باجی اور جہانگرترین کی منی لانڈرنگ کی دولت کب وطن واپس آئے گی؟،سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں کہ 9 ماہ میں گیس141 اور بجلی 25 فیصد مہنگی کیوں کی؟،سارا پاکستان چور ہے مگر یہ بتائیں کہ بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتیں کتنی مزید بڑھیں گی؟۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings