Advertisement

جنت سے نکالے جانے کے بعد حضرت آدمؑ اور اماں حواؑ کی ملاقات دو سو سال بعد پہلی بار کس مقام پر ہوئی تھی؟

Advertisements

جبل رحمت یا رحمت کا پہاڑ میدان عرفات میں واقع ہے ‘ یہ میدان مکہ مکرمہ شہر کے مشرق میں 15کلومیٹر کے فاصلے پر ہے- یہ وہ مقام ہے جہاں جنت سے نکالے جانے کے دوسو سال بعد حضرت آدم اور حوا علیہما السلام کی دوبارہ ملاقات بھی اسی جگہ ہوئی تھی اورانہوں نے ایک دوسرے کو پہچان لیا تھا- اسی نسبت سے اس جگہ کا نام عرفات (پہچاننا ) ہے-یہاں واقع جبل رحمت پر انہوں نے اللہ تعالی سے توبہ کی تھیاور ان کی توبہ یہاں قبول ہوئی تھی -اسی واقعہ کی یاد تازہ کرنے کے لئے میدان عرفات میں آ کر کچھ دیر ٹھہرنے اور توبہ اور استغفار کرنے کو حج کا لازمی رکن قرار دیا گیا ہے

– مسجد نمرہ میدان عرفات میں واقع ہے – اس کا کل رقبہ ایک لاکھ 24ہزار مربع میٹر ہے اور اس میں بیک وقت تین لاکھ افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے -یہ مسجد پورے سال کے د وران صرف ایک مرتبہ ہی کھولی جاتی ہے جہاں 9ذوالحجہ کو لاکھوں افراد ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی اور قصر ادا کرتے ہیں۔

Advertisement

Source dailyausaf.com
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings