Advertisement

جسم کے اس حصے پر تل کینسر کی علامت ہے۔۔ جلدی سے اپنے جسم کا یہ حصہ چیک کریں

Advertisements

انسانی جسم پر ظاہر ہونے والے غیر معمولی نشانات بعض اوقات جسم کے اندر خطرناک بیماریوں کو ظاہر کرتے ہیں اور اس سے لاپرواہی بعض اوقات بڑی بیماریوں کو جنم دے سکتی ہے اسی لیے ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر بازو پر تل کے نشان ایک خاص مقدار سے زیادہ ہوجائیں تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کینسر جیسی مہلک بیماری کا شکار ہیں۔ جلدی بیماریوں سے متعلق برطانوی میگزین میں شائع ہونے والی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کسی کے بازو پر 11 یا اس سے زائد تل موجود ہوں تو اس بات کا خطرہ ہے کہ ایسا شخص جلد کے کینسر کی بیماری میلانوما کا شکار ہو سکتا ہے اس لیے

اسے فوری اپنا کینسر کا ٹیسٹ کرانا چاہئے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دائیں ہاتھ پر تلوں کی گنتی کرنے سے پورے جسم کے تلوں کی تعداد کا بھی پتا کیا جا سکتا ہے۔برطانیہ میں ہر سال تقریباً 13 ہزار افراد جلد کے سرطان میلانوما سے متاثر ہوتے ہیں یہ بیماری عام طور پر بدن میں پائے جانے والے غیر معمولی تل سے پھیلتی ہے اسی لیے میلانوما ہونے کے خطرے کا تعلق تلوں کی تعداد سے ہے، یعنی اگر کسی کو بہت زیادہ تل ہیں تو اسے اس بیماری سے متاثر ہونے کا زیادہ خطرہ بھی ہے۔

Advertisement

Source dailyausaf.com
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings