Advertisement

جتنی بار بھی جنگ ہو اسرائیل کو عبرتناک شکست سے دوچار رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بڑے عرب ملک نے دھماکہ خیز اعلان

Advertisements

مصر کے صدر عبدالفتاح سیسی نے باور کرایا ہے کہ جنگ استنزاف اور اکتوبر 1973ء کی جنگ میں ہونے والے اسرائیل کے بھاری نقصانات نے اْسے مصر کے ساتھ امن قبول کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بات اکتوبر کی جنگ کی یاد کے سلسلے میں مصری فوج کی جانب سے منعقد کرائے جانے والے ایک علمی سیمینار سے خطاب کے دوران کہی۔ سیسی نے باور کرایا کہ مصری فوج ہر بار مقابلہ ہونے کی صورت میں اسرائیل کے خلاف اپنی کامیابی دْہرانے کی قدرت رکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیل نے مصر کے

ساتھ مقابلے کی قیمت ہزاروں افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی صورت میں چکائی۔ آخر کار اس نے تزویراتی فیصلے کے طور پر امن کے آپشن کو قبول کیا تا کہ مصری فوج کے ساتھ مزید کسی مڈبھیڑ اور جانی نقصانات سے بچا جا سکے۔سیسی کے مطابق مصری فوج نے اکتوبر کی جنگ اپنی سرزمین اور اس کے شرف کو واپس لینے کے واسطے لڑی اور اس مقصد کی خاطر مصر نے اپنے بہت سے فرزندوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings