Advertisement

جب میں پاکستان میں زیر تعلیم تھا تب ہی کہا تھا کہ عمران خان پاکستان کے رجب طیب اردغان بنیں گے

Advertisements

ترک وزیر علی شاہین نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ترکی سے متعلق ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوے کی دہائی میں جب میں پاکستان میں زیر تعلیم تھا تب ہی کہا تھا کہ عمران خان پاکستان کے رجب طیب اردغان بنیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ترکی کے 2 روزہ دورہ کو مکمل کر کے وطن پہنچ چکیں ۔دورہ ترکی کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو خوب پذیرائی ملی۔


وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ ترکی کے دوران جب گزشتہ روز جب ترک صدارتی محل پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔وزیراعظم کو گارڈآف آنرزبھی پیش کیا گیا۔ صدارتی میں وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب رجب اردوان سے ملاقات بھی کی۔ دونوں سربراہان نے ون آن ون ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔وزیراعظم عمران خان کو صدارتی محل میں جب عشائیہ دیا گیا توعشائیے کے دوران پاکستان کا ملی نغمہ بھی پیش کیا گیا۔

وزیراعظم عمرا ن خان ملی ترانے کی دُھنوں پر انتہائی خوش ہوئے۔ملی ترانے کے اختتام پر وزیراعظم عمران خان نے کھانے کی میز سے کھڑے ہوکر داد دی۔وزیراعظم عمران خان کو کھڑا دیکھ کر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ترک صدر نے بھی تالیاں بجائیں۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان خصوصی برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ تاریخ و ثقافت پر مبنی ہیں، پاکستان اور ترکی کے درمیان محبت کا رشتہ ہے، پاکستان ان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے ہم ترکی کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، پاکستان تعمیرات کے شعبے میں ترکی کے تجربہ و مہارت سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔استفادہ کرنا چاہتا ہے۔

When I was studying in Pakistan in 90s I was describing Imran Khan as Recep Tayyip Erdoğan of Pakistan I said to both President Erdoğan and PM Imran Khan. It was a warm and historic moment… pic.twitter.com/2kcX6ZyhlN— Ali ŞAHİN (@AliSahin501) January 4, 2019


ترک صدر رجب طیب نے وزیراعظم عمران خان کے دنیائے کرکٹ میں قائدانہ کردار کو سراہا جن کی قیادت میں پاکستان کو بڑی کامیابیاں ملیں۔رجب طیب اردغان اور وزیر اعظم عمران خان کی ملاقاتوں کو دیکھ کر ترک وزیر علی شاہین کو اپنی زمانہ طالبعلی میں کی گئی پیشن گوئی یاد آ گئی۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings