Advertisement

’’جب میری بہن کی شادی ہوئی تو مجھے بھی شادی کا شوق ہوا تھا، لیکن اب مجھے کوئی مرد مل بھی جائے تو کچھ نہ کچھ ۔ ۔ ۔‘‘ اداکارہ کبریٰ خان نے حیران کن انکشاف کردیا

Advertisements

ٹی وی ڈراما سیریل سنگِ مرمر سے شہرت پانے اور ان کی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 میں پاکستانی باکس آفس پر دھوم مچانے والی اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ ‘جب میری بہن کی شادی ہوئی تو مجھے بھی شادی کا شوق ہوا تھا، لیکن اب ایسا نہیں ہے، کوئی (شخص) مل بھی جائے تو ہمارے درمیان کچھ نہ کچھ غلط فہمی ہوجاتی ہے، اس لیے میں نے سوچا ہے کہ مجھے شادی کرنی ہی

نہیں ہے۔بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے متعلق بتایا کہ ‘مجھے لوگوں کو بہت زیادہ خوشیاں دینے اور مدد کرنے کی عادت ہے اور یہ بات میرے خلاف جاتی ہے، لوگوں کی مدد کرنے کی عادت پہلے مجھے پسند تھی، لیکن اب نہیں ہے،میں چاہتی ہوں کہ میں دنیا میں جہاں بھی جاؤں، مجھے اپنا تعارف نہ کروانا پڑے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ‘میں بہت پرسکون اور خوش رہتی ہوں، مجھے غصہ نہیں آتا لیکن جب آتا ہے تو پھر پٹھانوں والا ہوتا ہے’۔کبریٰ کا کہنا تھا، میں بچپن میں کبھی گڑیوں سے نہیں کھیلی، لیکن مجھے گاڑیوں کا شوق تھا اور لگتا ہے کہ میری زندگی خود فارمولا ون ریس بن گئی ہے۔واضح رہے کہ کبریٰ خان کے والد کشمیری ہیں، جبکہ والدہ پٹھان ہیں، تاہم انہوں نے بتایا کہ انہیں پشتو نہیں آتی۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings