Advertisement

تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بلے بازوں کی زبردست بلے بازی۔۔ جنوبی افریقہ کو پہاڑجیسا ہدف دے دیا

Advertisements

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 318رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ڈربن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں شکست کے بعد قومی ٹیم نے آج مقررہ50اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 317رنز سکور کیے ۔قومی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔


فخر زمان ایک مرتبہ پھر امیدوں پر پورا اترنے میں ناکام رہے اور جنوبی افریقہ کی جانب سے اپنے ون ڈے کیرئیر کا پہلا میچ کھیلنے والے بیرن ہینڈرکس کی گیند پر غلط شارٹ کھیلتے ہوئے 2 رنز بنا کر کیچ آو¿ٹ ہوئے۔فخر زمان کے آﺅٹ ہونے کے بعد بابراعظم وکٹ پر آئے اور دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا اور دونوں بلے بازوں کے درمیان 132 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔بابر اعظم 136 کے مجموعی سکور پر 69 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد ڈیل سٹین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ حفیظ اور امام الحق نے چوتھی وکٹ کے لیے84رنز جوڑے اور اس دوران حفیظ نے اپنے ون ڈے کیریئر کی36ویں نصف سنچری بھی مکمل کی جس کے بعد وہ ربادا کی گیند پر 52رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، امام الحق اپنی5ویں ون ڈے سنچری مکمل کرنے کے فوری بعدتبریز شمسی کی گیند پر آﺅٹ ہوئے ۔


تیسرے ایک روزہ میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے فہیم اشرف اور حسین طلعت کی جگہ محمد عامر اور عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے، میزبان ٹیم میں ڈیل سٹین اور کوئنٹن ڈی کوک کی واپسی ہوئی جب کہ بیرن ہینڈرکس اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔ قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، محمد حفیظ، بابراعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی پر مشتمل ہے۔
فاف ڈوپلیسی کی قیادت میں میزبان ٹیم کوئنٹن ڈی کوک، ہاشم آملہ، ریزا رافیل ہینڈرکس، بیرن ہینڈرکس، ریسی وین دیر ڈیسن، ڈیوڈ ملر، اینڈلے فلکوایو، کگیسو رابادا، ڈیل سٹین اور تبریز شمسی پر مشتمل ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 5 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings