Advertisement

”تو ایک دفعہ گھر چل ذرا۔۔۔“ عروہ حسین نے کس شخص کا بوسہ لے لیا کہ فرحان سعید غصے سے دیکھتے ہی رہ گئے؟ تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا، پاکستانی بھی ہکا بکا رہ گئے

Advertisements

پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور ماورہ حسین سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں اور اس مرتبہ اداکارہ نے اپنے شوہر کیساتھ ہی ایسے شخص کا بوسہ لے لیا کہ وہ بھی آنکھیں پھاڑ کر بس دیکھتے ہی رہ گئے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کو ایک اور ’محاذ‘ مل گیا۔

معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین(HSY) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ عروہ حسین اور ان کے شوہر گلوکار و اداکار فرحان سعید ڈیزائنر کا ’بوسہ ‘ لے رہے ہیں جبکہ حسن شہریار یاسین کے تاثرات بتارہے ہیں کہ وہ بھی اس ’بوسے‘ سے کافی لطف اندوز ہورہے ہیں۔ چونکہ عروہ حسین اور فرحان سعید ایک ہی وقت میں بوسہ لے رہے تھے تو اس تصویر میں جس چیز میں تمام صارفین نے دلچسپی لی، وہ فرحان سعید کی آنکھیں تھیں جو عروہ حسین کو دیکھ رہی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس بات کا ’نوٹس‘ لے لیا اور مختلف تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ایچ ایس وائے نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’یہ دونوں،میرے بھائی اور بھابھی‘۔جیسے ہی یہ تصویر شیئر ہوئی تو پاکستانیوں نے بھی کمر کس لی۔ کیوٹ کیوٹی نامی صارف نے لکھا ”لعنت کبیرہ فرحان سعید کیلئے اور اسے بھابھی کہنے والے کیلئے تالیاں“ لاریب نے لکھا ” فرحان تو ایسے دیکھ رہا ہے جیسا کہہ رہا ہو کہ یہ کیا بکواس ہے“

Advertisement

Source DailyPakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings