Advertisement

’تمہیں چاہیے کہ خود کشی کرلو‘ اپنی شادی کے موقع پر دلہن نے ایسا خط لکھ دیا کہ پوری دنیا دشمن ہوگئی، ایسا کیا لکھ دیا تھا؟ پڑھ کر مردوں کی پریشانی کی تو کوئی حد نہ رہے گی

Advertisements

محبت میں رقابت کا احساس دل توجلاتا ہی ہے، اب ایک ایسی ہی دل جلی لڑکی نے اپنے ہونے والے شوہر کی سابق گرل فرینڈ کو خودکشی کی ترغیب دیتے ہوئے اس کے نام ایسا کھلا خط لکھ ڈالا ہے کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔میل آن لائن کے مطابق 22سالہ وکٹوریہ ہگنز نامی اس لڑکی کے کھلے خط کا عنوان ’’تم اس کے ساتھ سکول میں ڈانس کا لباس پہن چکی ہو لیکن میں شادی کا لباس پہننے جا رہی ہوں‘‘تھا۔ متن میں اس نے لکھا ہے کہ ’’جب میں سوچتی ہوں کہ تم میرے منگیتر کی گرل فرینڈ رہ چکی ہو تو مجھے حسد کا شدید احساس ہوتا ہے لیکن میں خوش ہوں کہ تم اس کے لیے بنی ہی نہیں تھیں، وہ صرف میرا تھا اور اب ہمیشہ کے لیے میرا ہونے جا رہا ہے۔

تم شاید سکول کے ڈانس مقابلے کے لیے اپنا لباس اس کے کوٹ کے رنگ کی مناسبت سے بنواتی رہی ہو لیکن شادی کا جوڑا اس کے کوٹ کے رنگ کے مطابق بنوا رہی ہوں۔ یہ تو تم نے بھی سوچ رکھا ہو گا کہ تم اس کے ساتھ تمام زندگی گزارو گی لیکن تم اس قابل نہیں تھیں۔ جب تم سکول ڈانس میں زرق برق لباس پہن کر آتی تھیں تو شاید وہ تمہاری تعریف بھی کرتا ہو گا لیکن تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ درحقیقت وہ تعریف تمہاری نہیں بلکہ ڈانس والے لباس کی ہوتی تھی، کیونکہ وہ لباس ہوتے ہی خوبصورت ہیں اور ہر کسی پر جچتے ہیں۔ اس نے تمہیں شاید پھولوں کا گجرا پہنایا ہو لیکن مجھے وہ شادی کی انگوٹھی پہنانے جا رہا ہے۔تم نے اس کے ساتھ اپنا وقت گزار لیا، اب میں شادی کرکے پوری زندگی اس کے ساتھ گزارنے جا رہی ہوں۔اب تمہیں چاہیے کہ تم خودکشی کر لو۔‘رپورٹ کے مطابق لڑکی کے اس خط نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچارکھی ہے اور صارفین کی اکثریت اس کے خیالات کو خطرناک اور خوفزدہ کر دینے والے قرار دے رہی ہے۔ ایک شخص نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’’کوئی شخص بقائمی ہوش و حواس اس طرح کی تحریر کیسے لکھ سکتا ہے؟‘‘ فیڈرا ہیس نامی خاتون نے لکھا ہے کہ ’’یہ تحریر اس قدر احمقانہ ہے کہ میرے لیے اسے مکمل پڑھنا بھی مشکل ہو گیا۔‘‘لوری لائف نامی لڑکی نے کہا کہ ’’اس لڑکی کے خیالات سے لگتا ہے کہ اس کے ہونے والے شوہر کو شادی کے بعد زندگی کے لالے پڑنے والے ہیں۔‘‘ایڈ زیٹرون نامی صارف نے لکھا کہ ’’اس لڑکی نے اب تو یہ لکھا ہے کہ میں شادی کا لباس پہننے جا رہی ہوں لیکن مجھے ڈر ہے ، اگلی پوسٹ میں کہیں یہ نہ لکھ دے کہ میں اس کی لڑکے کی جلد اتار کر اس کا لباس پہننے جا رہی ہوں۔

‘‘خط پر صارفین کی طرف سے اس قدر شدید ردعمل پر وکٹوریہ ہگنزکا کہنا ہے کہ ’’مجھے نہیں معلوم تھا کہ میرے خط پر اس قدر خوفناک ردعمل آئے گا۔ میں میسوری سٹیٹ یونیورسٹی میں ایونٹ مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کر رہی ہوں۔ میرا 19سالہ منگیتر برینڈن بھی میرے ساتھ اسی یونیورسٹی میں پڑھتا ہے۔ اس خط پر آنے والے ردعمل نے ہمیں اتنا خوفزدہ کر دیا ہے کہ اب ہم یونیورسٹی جاتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں کیونکہ مجھے اور میرے منگیتر کو انتہائی خوفناک اور دھمکی آمیز پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings