Advertisement

ترک فوج بحیرہ ایجیئن، بحیرہ روم اوربحیرہ اسود میں متحرک،26ہزار فوجی، 100 بحری جہاز، ہیلی کاپٹر حرکت میں آگئے،بڑے پیمانے پر تیاریاں

Advertisements

ترک فوج نے بحیرہ ایجیئن، بحیرہ روم اوربحیرہ اسود میں اب تک کی اپنی سب سے بڑی جنگی مشقیں شروع کر دیں۔ سی وولف نامی ان مشقوں میں تقریباً چھبیس ہزار فوجی، ایک سو سے زائد بحری جہاز، ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو ایک بیانمیں ترک وزارت دفاع نے کہاکہ سی وولف نامی ان مشقوں میں تقریباً چھبیس ہزار فوجی، ایک سو سے زائد بحری جہاز، ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ اس میں بری، فضائیہ اور بحریہ کے دستے آپس میں اپنے تعاون کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔ رواں برس کے دوران ترک فوج کی دوسری بڑی مشقیں ہیں۔

پاک فوج کی بہترین حکمت عملی،جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے ہوش ٹھکانے آنے لگے۔ذرائع کے مطابق بھارت نے پاک فوج سے آرٹلری فائر بند کرنے کی درخواست کر دی، ذرائع کے مطابق حالیہ کشیدگی میں پاک فوج کے فائر سے بھارت کا بھاری نقصان ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان نقصانات کا ذکر کیا تھا۔ذرائع نے بتایاکہ 28 فروری کو آرٹلری فائر سے بھارت کے 34 جوان ہلاک ہوئے تھے۔ذرائع نے بتایاکہ بھارت کو تمام گن پوزیشن بھی تبدیل کرنا پڑی تھیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے دو بھارتی جہاز بھی گرائے تھے۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings