Advertisement

ترک عوام کا انتظار ختم،وزیر اعظم عمران خان ترکی پہنچ گئے

Advertisements

وزیر اعظم عمران خان ترکی پہنچ چکے ہیں ۔ان کے ساتھ اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان سب سے پہلے قونیہ میں مولانا روم کے مزار پر حاضری دیں گے۔تفصیلات کے مطابق ترک عوام کی جانب سے ایک طویل عرصے سے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ترکی کا انتظار کیا جارہا تھا تاہم اس حوالے سے متعدد ترکش وزراء کے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں جس میں انہوں نے بتایا کہ ترک عوام بے صبری سے وزیر اعظم عمران خان کے دورے کا انتظار کر رہی ہے۔


تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ترک عوام کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو چکی ہیں۔وزیر اعظم عمران خان ترکی کے سرکاری دورے پر قونیہ پہنچ چکے ہیں۔اس موقع پر اعلیٰ سطحی وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔ وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،اسد عمر ،خسرو بختیار اور مشیر تجارت عبدالرزاق داود شامل ہیں۔عمران خان ترکی کے دوروزہ دورے پر کراچی پہنچے تو قونیہ کے گورنر اور پاکستانی سفارتخانے کے حکام نے ان کا استقبال کیا ۔قونیہ کے مئیر اور پاکستانی سفیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Prime Minister Imran Khan arrives in Konya on 2 days official visit to Turkey. He was warmly received by Governor Konya Cüneyit Orhan Toprak, Deputy Mayor Mr Mithat, Pakistan Ambassador M. Syrus Sajjad Qazi at airport. pic.twitter.com/Lx623lo5Qq— PTV News (@PTVNewsOfficial) January 3, 2019

اس حوالے سے اہم خبر یہ ہے وزیر اعظم عمران خان اس لیے قونیہ پہنچے ہیں کیونکہ وہ اپنے دورے میں سب سے پہلے مولانا روم کے مزار پر حاضری دینا چاہتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان قونیہ پہنچنے کے بعد مولانا روم کے مزار پر حاضری دیں گے۔۔اس دورے میں عمران خان ،ترک صدر طیب اردگان،وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے بات کریں گے۔عمران خان کے ترکی کے دورے میں پاک ترک دو طرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان مخلتف کمپنیوں کے وفود سے بھی ملاقات کریں گے۔جب کہ وزیراعظم عمران خان ترکی کے نجی و سرکاری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔جب کہ تجارتی حوالے سے بھی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings