Advertisement

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشخبری! وزیراعظم عمران خان نے خصوصی پیکج کا اعلان کردیا

Advertisements

اوور سیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کے لیے خصوصی مراعات دی جائیں گی ، بینکنگ چینل سے رقوم بھیجنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی، رکاوٹیں دور کرنے سے ترسیلات زر 20ارب ڈالر سے بڑھا کر 40ارب ڈالر تک جاسکتی ہیں ،ْ ہماری حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں اور جائیدادوں کا قبضہ مافیا سے مکمل تحفظ بھی یقینی بنائیگی ،ْ عمران خان کا بیان وزیر اعظم نے بیرون ملک پاکستانی مشنز کو پاکستانیوں کے خدشات بہتراندازمیں حل کرنے کی ہدایات جاری کردیں

وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی پیکیج لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کے لیے خصوصی مراعات دی جائیں گی ، بینکنگ چینل سے رقوم بھیجنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی، رکاوٹیں دور کرنے سے ترسیلات زر 20ارب ڈالر سے بڑھا کر 40ارب ڈالر تک جاسکتی ہیں ،ْ ہماری حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں اور جائیدادوں کا قبضہ مافیا سے مکمل تحفظ بھی یقینی بنائیگی۔

جمعہ کو سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صبح اوورسیز پاکستانیوں کے ایک گروہ سے سیر حاصل ملاقات کا موقع ملا۔ ہم بنکنگ چینلز سے ترسیلاتِ زر کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک خصوصی پیکج کا اعلان کرنے جا رہے ہیں جس کے ذریعے ترسیلاتِ زر کے راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔فلپائین کامیابی سے یہ کارنامہ سرانجام دے چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کے لیے خصوصی مراعات دی جائیں گی ، بینکنگ چینل سے رقوم بھیجنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی، رکاوٹیں دور کرنے سے ترسیلات زر 20ارب ڈالر سے بڑھا کر 40ارب ڈالر تک جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو وطن واپسی کے موقع پر امیگریشن کے حوالے سے درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے بھی خصوصی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

پاکستانی سفارتخانوں کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تحفظات موثر انداز میں دور کرنے کی واضح ہدایات بھی جاری کی جاچکی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے اثاثوں اور جائیدادوں کا قبضہ مافیا سے مکمل تحفظ بھی یقینی بنائے گی۔وزیر اعظم نے بیرون ملک پاکستانی مشنز کو پاکستانیوں کے خدشات بہتراندازمیں حل کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings