Advertisement

بہت مہنگے مہنگے علاج بھاڑ میں جھونکیں پیاز کا کچھ اس طرح استعمال آپ کی زندگی بدل سکتا ہے

Advertisements

پیاز قدرت کی وہ نعمت ہے کہ جسے شائد ہم وہ اہمیت نہیں دیتے جو اصل میں اس کو ملنی چاہیے۔ متعدد سائنسی تحقیقات کے مطابق یہ سبزی اینٹی آکسیڈنٹ مادوں سے بھرپور ہوتی ہے اور ذیا بیطس اورکینسر جیسی بیماریوں سے لڑنے میں بھی انسانی جسم کو مدد فراہم کرتی ہے۔ پیاز ناصرف صحت کے فوائد سے ہمیں مالا مال کرتے ہیں بلکہ ان کے کئی دیگر شاندار استعمال بھی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ مچھروں سے بچنے کا آسان ترین نسخہ چاہتے ہیں تو پیاز کو کاٹ کر اپنے جسم پر مل لیجئے۔ اگرجسم پر کوئی کیڑامکوڑا کاٹ لے تو اس پر پیاز رگڑنے سے درد سے نجات مل جاتی ہے۔ گلے کی خرابی سے نجات کے لئے پیاز کو پانی میں ابال لیجئے اور اس پانی کو چائے کی طرح پیجئے۔ اگر جلد جھلس جائے تو اس پر

بھی پیاز لگانے سے راحت محسوس ہوتی ہے۔ اگر جلد میں کوئی کانٹا وغیرہ چبھ جائے جو کہ جلد کے اندر پیوست ہو تو اسے نکالنے کے لئے اس کے اوپر تقریباً ایک گھنٹے کے لئے پیاز باندھ کر رکھیں۔ دھاتی اشیاءکو چمکانے کے لئے پیاز کو باریک پیس کر پانی میں ملا کر سطح پر رگڑیں، دھاتی اشیاءچمک اٹھیں گی۔اگر کسی چیز پر کئے گئے پینٹ کی بو ختم نہ ہورہی ہو تو اس پر بھی یہی آمیزہ رگڑیں تو بو ختم ہوجائے گی۔اگر کسی کھانے میں سے جلنے کا ذائقہ آرہا ہے تو اس میں پیاز کو دو حصوں میں کاٹ کر رکھ کر تھوڑی دیر پکائیں، یہ جلے ہوئے ذائقے کو جذب کرلے گا۔

Advertisement

Source dailyausaf.com
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings