Advertisement

بھارت کے عظیم اداکار کی بیٹی نے سلمان خان سے محبت کا اظہار کردیا

Advertisements

بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی بیٹی شویتا بچن نے انکشاف کیا کہ سلمان خان اٴْن کی پہلی محبت تھے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشک بچن اور اٴْن کی بہن شویتا بچن نے کافی ود کرن میں شرکت کی۔ کرن جوہر نے زندگی کی پہلی محبت کے بارے میں سوال پوچھا تو شویتا نے بغیر کچھ سوچے سلمان خان کا نام لیا۔
تاہم ابھیشک نے کچھ سوچ کر فوراً ہی مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ پہلا کرش تو عامر خان تھے جو شویتا کو اٴْن کی سالگرہ پر خط لکھا کرتے تھے۔

کہا جارہا ہے کہ ابھیشک بچن کا شویتا کے بیان پر مداخلت کرنا کوئی اتفاق نہیں بلکہ ایشوریہ بچن بھی ہو سکتی ہیں جن کے سلمان خان آخری بوائے فرینڈ رہ چکے ہیں۔ ابھیشک بچن کی بات کا رخ موڑنے کی کوشش اس وقت ناکام ہو گئی جب کرن جوہر نے ایک اور سوال پوچھا کہ شویتا کے جذبات میں کس نے زیادہ ہلچل مچائی تو انھوں نے ایک مرتبہ پھر سلمان خان کا نام ہی لیا۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings