Advertisement

بھارت کے سر پر آئی ایس پی آر کا خوف طاری ، آئی ایس پی آرکو آئی ایس آئی سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیدیا ،میجر جنرل آصف غفور دراصل کون ہیں؟ حیرت انگیز دعویٰ

Advertisements

بھارت کے سر پر آئی ایس پی آر کا خوف طاری ہوگیا،بھارتی میڈیا نے آئی ایس پی آر کو آئی ایس آئی سے زیادہ خطرناک قرار دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی ایس پی آر کی عزم نو مہم بھارتی کولڈ اسٹارڈ ڈاکٹرائن کا توڑ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالاکوٹ واقعے کے بعد آئی ایس پی آر نے اہم کردار ادا کیا۔ انفارمیشن کی جنگ میں پاکستان کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہے۔بھارتی دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت کو آئی ایس پی آری کے انفارمیشن آپریشن سے خبردار رہنا ہوگا۔ بھارتی دفاعی ماہرین کے مطابق میجر جنرل آصف غفور جنوبی ایشیا کا گیرازیموف ہے۔ہائبرڈ وار کا نظریہ سب سے پہلے روس کے جنرل گیرازیموف نے2018 میں پیش کیا تھا۔

فوجی آمر کس گریٹ گیم کے نتیجے میں آتے ہیں؟ مولانا فضل الرحمن نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

امیر جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کی سازش اور گریٹ گیم ہوتی ہے جس کے نتیجے میں کسی بھی ملک میں مارشل لا لگایا جاتا اور اپنے مفادات حاصل کیے جاتے ہیں۔ کسی بھی فوجی آمر کو ملک پر قبضہ کرنے کے لیے باقاعدہ فضا پیدا کی جاتی اور اس کے لیے ماحول پیدا کیا جاتا ہے تاکہ عوام اسے ویلکم کریں اور پھر وہ اس فوجی آمر سے وہ کام لیں جو کسی جمہوری حکمران سے نہیں لیے جا سکتے۔یہی وجہ ہے کہ جنرل ایوب خان کو ملک پر مسلط کر کے پاکستان کے تین دریا بیچ دیے گئے،جبکہ یحییٰ خان کو ملک پر نافذ کر کے ملک کو دولخت کرا دیا گیااور جب امریکہ نے افغانستان میں گھسنے کا پلان بنا لیا تھا تو اس گریٹ گیم کے لیے جنرل ضیا الحق کو استعمال کیا گیااور جب دہشت گرد کی آڑ میں کچھ اور حاصل کرنا تھا تو اس کام کے لیے جنرل مشرف سے بڑھ کر عالمی طاقتوں کو اور کوئی بندہ موزوں نظر نہیں آیا۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings