Advertisement

بھارت کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے تہلکہ خیز انکشاف کر کے سب کو ہلا کر رکھ دیا، پھر کس چیز نے انہیں ایسا کرنے سے بچا لیا؟ جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے گا

Advertisements

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت ان اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں جو کسی بھی معاملے پر کھل کر بولنے سے نہیں ڈرتیں اور اپنے روئیے سے یہ ثابت کر چکی ہیں کہ انہیں کسی کی کوئی پرواہ نہیں کہ انہیں کوئی کیا کہتا ہے۔تقریباً سب لوگ ہی کنگنا رناوت کے کیرئیر کی کامیابی کے بارے میں جانتے ہیں جنہوں نے ’کوئین‘ سمیت کئی بہترین فلموں میں کام کیا لیکن اب انہوں نے اپنے ’برے دنوں‘ کے بارے میں ایسا تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے جس کے بارے میں کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا۔

ایک انٹرویو کے دوران کنگنا رناوت نے انکشاف کیا کہ اگر انہیں فلم ”گینگسٹر“ میں کام نہ ملتا تو وہ فحش فلموں میں کام کر چکی ہوتیں۔ انوراگ باسو کی فلم ’گینگسٹر‘ کنگنا رناوت کی پہلی فلم تھی جس کیلئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
کنگنا رناوت کے مطابق انہیں ایک فحش فلم کی آفر ہوئی جس کے بعد ایک فوٹوشوٹ بھی کیا جس دوران مجھے ایک چھڑی دی گئی۔ اس وقت مجھے محسوس ہوا کہ یہ صحیح فلم نہیں ہے لیکن میں نے خود کو ذہنی طور پر تیار کر لیا تھا اور اس وقت میری عمر صرف 17 اور 18 سال کے درمیان تھی۔

اداکارہ کے مطابق اسی دوران انہیں ’گینگسٹر‘ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی جس پر انہوں نے فحش فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فحش فلم میں کام سے انکار کے بعد کافی عرصے سے مجھے پریشانی کا سامنا کرناپڑا کیونکہ فلم کا پروڈیوسر بہت غصے میں آ گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں ’گینگسٹر‘ فلم میں کام کی پیشکش نہ ہوئی تو وہ یقینا فحش فلم میں کام کرتیں۔

Advertisement

Source Dailypakistan.com.pk
x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings