Advertisement

بھارت کی عقل ٹھکانے آگئی۔۔۔عمران خان کو ایسی پیشکش کر دی کہ جان کروزیراعظم بھی بھارتی کایا پلٹنے پر حیران رہ جائینگے

Advertisements

پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریانے کہا ہے کہ پاکستان میں نئی حکومت آئی ہے اور کوشش ہے کہ بات کرکے مسائل حل کریں ،ورلڈ بینک کی سٹڈی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 37ارب ڈالر کی باہمی تجارت ہو سکتی ہے ، براہ راست تجارت بڑھانے کیلئے رکاوٹیں ہٹانا ہوں گی اور تشدد کا جو ماحول بنا ہوا ہے اسے ختم کر کے دوستی کی طرف بڑھیں ۔ گلبرگ میںاپنی اہلیہ کے ہمراہ خریداری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے کہا کہ لاہور کاکلچر بڑاسپیشل ہے اور جب

موقع ملتا ہے کوشش ہوتی ہے کہ اس شہر کا سفر کیا جائے ۔ ایک روز قبل ہڑپہ کا سفر کیا ہے اور اس دوران پانچ ہزار سال قدیم تاریخ کو دیکھنے کا موقع ملا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کا ایک دوسرے سے پیار ہے اور ایک دوسرے کے ملک میں جا کر اس کا اظہار بھی کیا جاتا ہے ، سفارتخانے بھی ایسی کوشش کرتے ہیں ، ہم حالیہ ایک سال میں کئی معاملات پر آہستہ آہستہ آگے بڑھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئی حکومت آئی ہے کوشش ہے کہ بات کریں اور مسائل حل کریں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ورلڈ بینک کی ایک سٹڈی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 37ارب ڈالر کی تجارت ہو سکتی ہے لیکن اس کیلئے رکاوٹیں ہٹانا ہوں گی ، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا

کہ ورلڈ بینک کی ایک سٹڈی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 37ارب ڈالر کی تجارت ہو سکتی ہے لیکن اس کیلئے رکاوٹیں ہٹانا ہوں گی ،اس وقت پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت کا حجم انتہائی کم ہے اور دوسرے ممالک سے اشیاء ایک دوسرے کے ممالک میں آتی ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ براہ راست تجارت بڑھے اور اس کیلئے تشدد کا جو ماحول بنا ہوا ہے اسے ختم کر کے دوستی کی طرف بڑھیں ۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings