Advertisement

بھارت ایک بار سرجیکل اسٹرائیک کرے گا تو پاکستان 10 بارکرے گا! ترجمان پاک فوج نے دبنگ اعلان کردیا

Advertisements

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو خبردار کیا کہ بھارت اگر ایک بارسرجیکل اسٹرائیک کرے گا توپاکستان 10 بار سرجیکل اسٹرائیک کرے گا،جس ملک کی فوج مضبوط نہ ہو وہ ٹوٹ جاتا ہے۔ قومی یکجہتی سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔پاک فوج جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جتنی قربانیاں پاکستان نے دی ہیں اتنی قربانیاں کسی نے نہیں دیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے برطانیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑے ممالک مسائل پر ایک دوسرے سے ملنے سے گریز کرتے ہیں۔پاکستان واحد ملک ہے جو تمام ممالک سے ملاقاتیں کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دورہ برطانیہ میں پیشہ ورانہ امور سمیت ملکی بہتری پر بات ہوئی۔انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی۔

پاک فوج سی پیک کا محافظ ادارہ ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اداروں کو ملکی استحکام کی خاطر حکومتوں کا ساتھ دینا چاہیے۔فوج سب سے منظم ادارہ ہے فوج کی طرح دوسرے اداروں کو بھی مضبوط ہونا چاہیے۔بھارت ، چین ، سعودی عرب، افغانستان اور قطر سے بات چیت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطور ادارہ پاکستان کا امیج بلند کرنا ہمارا فرض ہے۔پاکستان میں خرابیوں سے اچھائیاں زیادہ ہیں جودنیا کوبتانی ہیں۔

آج کا پاکستان ماضی سے بہتر ہے۔ہم اچھے حالات کی جانب گامزن ہیں۔انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ بھارت اگر ایک سرجیکل اسٹرائیک کرے گا توپاکستان 10 بار سرجیکل اسٹرائیک کرے گا۔جس ملک کی فوج مضبوط نہ ہو وہ ٹوٹ جاتا ہے۔ قومی یکجہتی سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔پاک فوج جمہوریت کی مضبوطی چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جتنی قربانیاں پاکستان نے دی ہیں اتنی قربانیاں کسی نے نہیں دیں ۔

پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں 76ہزار جانیں قربان کی ہیں۔قربانیاں دینے میں اکثریت عوام کی ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کراچی کرائم ریٹ میں چھٹے نمبر پر تھا لیکن آج 66ویں نمبر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی پولیس کا کام ہے۔پاک فوج پچھلے 15 سالوں سے دہشتگردی کی روک تھام کیلئے کام کررہی ہے۔دہشتگردوں کو عدالتوں سے سزائیں ملنی چاہئیں تھیں۔ چار سالوں میں جوڈیشل ریفارمز کیوں نہیں کی گئیں؟

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings