Advertisement

بھارتی اداکار قادر خان خاموشی سے سپرد خاک!! کسی بھارتی فنکار نے جنازے میں شرکت کی زحمت نہ کی

Advertisements

بالی ووڈ ادکار قادر خان کینیڈا میں ٹورنٹو کے ہسپتال میں 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ان کی نمازہ جنازہ کینیڈا کی ایک مسجد میں ادا کی گئی۔نمازہ جنازہ میں ان کے بیٹوں اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔81 سالہ قادر خان نے اپنی نصف زندگی فلموں کو دی تاہم حیران کن طور پر ان کی نماز جنادہ میں ایک بھی فلمی شخصیت نےشرکت نہیں کی۔


میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اگرچہ ماضی میں بھی بولی وڈ اداکاروںم اور دیگر شخصیات کی آخری رسومات میں کچھ اداکاروں اور شخصیات نے شرکت نہیں کی تھی تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ قادر خان کے ساتھ کام کرنے والے ان کے ساتھی اداکاروں میں سے کسی نے بھی ان کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کی۔کئی بولی وڈ شخصیات نے قادر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا تاہم کسی بھی اداکار کو ان کے نماز جنازہ میں شرکت کا خیال نہ آیا۔قادر خان کی نماز جنازہ کی تصاویر بھی سامنے آئیں جس میں کسی بھی اداکار کو نہیں دیکھا گیا۔خیال رہے بالی ووڈ میں زیادہ تر مزاحیہ اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کرنے والے اداکار قادر علی خان گزشتہ کافی دن سے ٹورنٹو کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے اور منگل کی صبح انتقال کر گئے۔ قادر خان گزشتہ کئی برس سے اپنے بیٹے کے ساتھ کینیڈا میں رہائش پذیرتھے،

قادرخان نے بیماری کے باعث بات چیت کرنا بند کردی تھی جب کہ گزشتہ ہفتے انہیں شدید علالت کے باعث وینٹی لیٹر پرمنتقل کردیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ 81 سالہ اداکار قادر خان نے اپنے 43 سالہ بالی ووڈ کیریئر میں 300 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے اور250 فلموں میںمکالمے لکھے ہیں۔ انہوں نے مزاحیہ اداکاری کے ساتھ منفی کردار بھی بخوبی نبھائے ہیں۔

Advertisement

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings