Advertisement

بریکنگ نیوز سیاست شروع کی تو بڑے بڑوں کو ہلا دیا ۔۔ضمنی الیکشن کے انعقاد سے 24 گھنٹے قبل تحریک انصاف نے 2 اہم ترین نشستیں جیت لیں۔۔ مخالفوں میں صف ماتم

Advertisements

ضمنی الیکشن کے لیے 11 قومی اور 24 صوبائی نشستوں پر پولنگ کل ہوگی جس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے کُل 7 ہزار 489 پولنگ قائم کئے جن میں سے 1727 اسٹیشنز کو حساس قرار دییا گیا ہے۔ حساس قرار دیئے گئے پولنگ اسٹیشنز میں پنجاب کے 848 ،سندھ 201 ،خیبر پختونخواہ 544 اور بلوچستان کے 134

اسٹیشنز شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانی ووٹ کا سٹ کریں گے۔ ضمنی انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان خصوصی طور پر متحرک ہیں اور پولنگ ڈے کے لیے کارکنان کو ڈیوٹیاں بھی سونپی جا رہی ہیں۔ البتہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دو اُمیدوار پولنگ ہونے سے قبل ہی ضمنی انتخاب میں بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ حلقہ پی پی 296 راجن پور سے

پاکستان تحریک انصاف اُمیدوار اویس دریشک بلامقابلہ ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔ یہ نشست اُن کے والد پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی طارق دریشک کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی داخل کروائے جانے کے مرحلے پر ہی کسی اور اُمیدوار نے مرحوم طارق دریشک کے صاحبزادے اویس دریشک کے خلاف کاغذات ن امزدگی جمع نہیں کروائے۔ جس کے بعد اویس دریشک باضابطہ طور پر بلامقابلہ منتخب ہو گئے ۔ اس کے

علاوہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے شہر میانوالی کی صوبائی نشست پی پی 87 بھی بلا مقابلہ جیت لی ۔اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے اُمیدوار احمد خان کو مسلم لیگ ن کے اُمیدوار کے دستبردار ہونے کے بعد فاتح قرار دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے اُمیدوار سے قبل دیگر تمام اُمیدوارپاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احمد خان کے حق میں دستربردار ہو چکے تھے۔ دو

نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کی بلامقابلہ فتح کے بعد یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ عام انتخابات کی طرح ضمنی انتخاب میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی جیت کے روشن امکانات ہیں۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings