Advertisement

بریکنگ نیوز! ترجمان پاک فوج نے عوام کیلئے ہنگامی الرٹ جاری کردیا

Advertisements

بینکنگ فراڈ کثرت سے سامنے آنے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے آگاہی ویڈیو شئیر کر دی ۔تفصیلات کے مطابق نوسرباز اب فوج اور چیف جسٹس ثاقب نثار کے نام پر سادہ لوح عوام کو لوٹنے لگے۔ایک شہری نے ایسے ہی نوسرباز کی کال موصول ہونے پر ویڈیو ریکارڈنگ کر کے سوشل میڈیا پر ڈال دی تاکہ باقی افراد بھی اس فراڈ اور دھوکہ دہی سے آگاہ ہو سکیں۔

کال کی جانب موجود دوسرا شخص خود کا اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور چیف جسٹس ثاقب نثاریا کا نمائندہ ظاہر کر رہا ہے۔اسکا کہنا ہے کہ وہ چیف جسٹس ثاقب نثار اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بات کر رہا ہے۔وہ یہ بھی کہتا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے تمام تر بینک اکاونٹس کو جن کی تصدیق نہیں ہو رہی بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ہم نے آپ کے اکاونٹ کی تفصیلات دیکھیں ہیں اور آپ کا اکاونٹ تصدیق شدہ نہیں ہے اور ہم اس حوالے سے آپکا اکاونٹ بند کرنے جارہے ہیں تو آپ بتائیے کہ آپ اس اکاونٹ کو بند کرنا چاہتے ہیں یا اس کو جاری رکھنا چاہتے ہیں جس پر اگر کال موصول کرنے والا شخص کہے کہ وہ اپنا اکاونٹ ایکٹیویٹ رکھنا چاہتا ہے تو پھر کال پر دوسری جانب موجود شخص کال موصول کرنے والے شخص کو اپنے جال میں پھنسانے کی کوشش کرتا ہے اور اس سے اسکے اکاونٹ سے متعلق حساس معلومات طلب کرتا ہے تاکہ اس کا اکاونٹ ویری فائی ہو سکے ۔

یہ ویڈیو سامنے آنے کے ساتھ ساتھ بینکنگ ہیکنگ کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں جس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر بھی میدان میں آگئے ،انہوں نے آگاہی ویڈیو شئیر کر دی۔

Advertisement

x

We use cookies to give you the best online experience. By agreeing you accept the use of cookies in accordance with our cookie policy.

I accept I decline Privacy Center Privacy Settings